بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3166 — نومولود بچے کی وراثت کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان نومولود بچے کی وراثت کا بیان حدیث 3166
حدیث نمبر: 3166 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي يُونُسُ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ: وَسَأَلْنَاهُ عَنْ السِّقْطِ، فَقَالَ: "لَا يُصَلَّى عَلَيْهِ، وَلَا يُصَلَّى عَلَى مَوْلُودٍ حَتَّى يَسْتَهِلَّ صَارِخًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
یونس نے کہا: ہم نے ابن شہاب زہری رحمہ اللہ سے نامکمل گر جانے والے حمل کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: اس پر نماز جناز نہیں پڑھی جائے گی، اور نومولود پر بھی نماز نہیں پڑھی جائے گی جب تک کہ وہ روئے نہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3166]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح، [مكتبه الشامله نمبر: 3175] »
عبداللہ بن صالح کی وجہ سے اس اثر کی سند ضعیف ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 318/3] ، [عبدالرزاق 6598]
الحكم: إسناده ضعيف لضعف عبد الله بن صالح
← پچھلی حدیث (3165) باب پر واپس اگلی حدیث (3167) →