بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3165 — نومولود بچے کی وراثت کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان نومولود بچے کی وراثت کا بیان حدیث 3165
حدیث نمبر: 3165 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: "لَا يُوَرَّثُ الْمَوْلُودُ حَتَّى يَسْتَهِلَّ، وَلَا يُصَلَّى عَلَيْهِ حَتَّى يَسْتَهِلَّ، فَإِذَا اسْتَهَلَّ، صُلِّيَ عَلَيْهِ وَوُرِّثَ، وَكُمِّلَتْ الدِّيَةُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابراہیم رحمہ اللہ نے کہا: نومولود جب تک چیخے نہیں وارث نہ ہو گا، اور اس پر نماز (جنازہ) نہیں پڑھی جائے گی جب تک آواز نہ نکالے، پس جب آواز نکالے تو اس پر نماز بھی پڑھی جائے گی اور وارث بنایا جائے گا، اور اس کی دیت بھی کامل ہو گی۔ یعنی اگر کوئی اسے مار ڈالے تو پوری دیت ہو گی جتنی ایک آدمی کی دیت ہوتی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3165]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى إبراهيم، [مكتبه الشامله نمبر: 3174] »
اس روایت کی سند ابراہیم رحمہ اللہ تک صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11531] ، [عبدالرزاق 6595] ۔ اس اثر کی سند میں ابوالنعمان ہیں جن کا نام محمد بن فضل عارم ہے، اور ابوعوانہ: وضاح یشکری ہیں۔
الحكم: إسناده صحيح إلى إبراهيم
← پچھلی حدیث (3164) باب پر واپس اگلی حدیث (3166) →