بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3161 — نومولود بچے کی وراثت کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان نومولود بچے کی وراثت کا بیان حدیث 3161
حدیث نمبر: 3161 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل ، إِسْرَائِيلُ ، سِمَاكٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: "لَيْسَ مِنْ مَوْلُودٍ إِلَّا يَسْتَهِلُّ، وَاسْتِهْلَالُهُ بِعَصْرِ الشَّيْطَانُ بَطْنَهُ، فَيَصِيحُ، إِلَّا عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ہر نومولود بچہ چیختا ہے، اور اس کا چیخنا شیطان کے اس کا پیٹ دبانے کی وجہ سے ہوتا ہے اور وہ چیخنے لگتا ہے سوائے عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3161]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف رواية سماك عن عكرمة مضطربة، [مكتبه الشامله نمبر: 3170] »
اس اثر کی یہ سند ضعیف ہے، لیکن اس کا شاہد صحیحین میں متفق علیہ موجود ہے۔ دیکھئے: [بخازي 3286، مسلم 2366، رواهما مرفوعًا عن النبى صلى الله عليه و آله وسلم] ۔ نیز دیکھئے: [مسند أبى يعلی 5971] ، [ابن حبان 6234] ، [ابن أبى شيبه 11539]
وضاحت
(تشریح احادیث 3152 سے 3161)
اس حدیث سے ولادت کے وقت ہر بچے کے رونے کا پتہ چلا، اور یہ کہ بچہ شیطان کے کچوکے لگانے کی وجہ سے روتا ہے، اور پیدائش کے وقت سے ہی شیطان ابنِ آدم کو زک پہنچانا شروع کر دیتا ہے سوائے عیسیٰ علیہ السلام کے، کیوں کہ مریم علیہ السلام ان کی والدہ نے دعا کی تھی: «﴿وَإِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ﴾ [آل عمران: 36] » لہٰذا شیطان کی رسائی ان تک نہ ہو سکی اور ماں بیٹے اس کے شر سے محفوظ رہے۔
[كما فى البخاري 3431] ۔
یہ حقیقت قرآن پاک اور احادیثِ نبویہ سے ثابت ہے اس لئے آمنا و صدقنا شک کی اس میں گنجائش نہیں۔
یہاں اس حدیث کو ذکر کرنے کا مقصد یہ ہے کہ پیدائش کے وقت ہر بچہ روتا ہے اور یہ اس کے زندہ ہونے کی علامت ہے، آواز نہ نکالے تو بیمار یا مردہ ہوتا ہے، اور ہر وہ بچہ جو آواز نکالے وارث ہو گا، اور اگر رونے کے بعد مر جائے تو اس کی نمازِ جنازہ بھی پڑھی جائے گی۔
الحكم: إسناده ضعيف رواية سماك عن عكرمة مضطربة
← پچھلی حدیث (3160) باب پر واپس اگلی حدیث (3162) →