بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 3142 — ولد الزنا کے میراث پانے کا بیان
کتب سنن دارمی وراثت کے مسائل کا بیان ولد الزنا کے میراث پانے کا بیان حدیث 3142
حدیث نمبر: 3142 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ، عَنْ ابْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ مَعْمَرٍ، أَوْ يُونُسَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ: فِي أَوْلَادِ الزِّنَا، قَالَ: "يَتَوَارَثُونَ مِنْ قِبَلِ الْأُمَّهَاتِ، وَإِنْ وَلَدَتْ تَوْءَمًا فَمَاتَ، وَرِثَ السُّدُسَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام زہری رحمہ اللہ نے اولاد الزنا کے بارے میں کہا کہ وہ ماؤں کی جانب سے وارث ہوں گے، اور اگر ایک بچہ جنا اور وہ مر گیا تو (دوسرا) سدس کا وارث ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3142]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح ولا يضره الشك، [مكتبه الشامله نمبر: 3151] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، اور بعض روایات میں «يوما» کے بجائے «توأما» ہے اور مصنف عبدالرزاق میں تفصیل ہے کہ زنا سے دو لڑکے جنے، جن میں سے کوئی ایک مر جائے تو دوسرا سدس (چھٹے) حصے کا وارث ہوگا۔ دیکھئے: عبدالرزاق [12493] و [ابن أبى شيبه 11406]
الحكم: إسناده صحيح ولا يضره الشك
← پچھلی حدیث (3141) باب پر واپس اگلی حدیث (3143) →