أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، هُشَيْمٌ ، مُغِيرَةَ ، شِبَاكٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ مُغِيرَةَ، عَنْ شِبَاكٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَلِيٍّ فِي الْخُنْثَى، قَالَ: "يُوَرَّثُ مِنْ قِبَلِ مَبَالِهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
شعبی رحمہ اللہ سے مروی ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خنثی (ہیجڑے) کے بارے میں کہا: پیشاب کرنے کی جگہ کے اعتبار سے وہ وارث ہو گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 3003]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 3013] »
اس روایت کی سند میں دو علتیں ہیں: شعبی رحمہ اللہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا، اور ہشیم مدلس ہیں عنعنہ سے روایت کی ہے۔ تخریج دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11410] ، [عبدالرزاق 19204] ، [ابن منصور 126] ۔ مغیرہ: ابن مقسم ہیں۔