بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2860 — اہل الجنۃ اور ان کی آسودگی کا بیان
کتب سنن دارمی دل کو نرم کرنے والے اعمال کا بیان اہل الجنۃ اور ان کی آسودگی کا بیان حدیث 2860
حدیث نمبر: 2860 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، الْأَعْمَشِ ، ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ الْمُحَلِّمِيِّ ، زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ
أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عُقْبَةَ الْمُحَلِّمِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ الرَّجُلَ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ لَيُعْطَى قُوَّةَ مِائَةِ رَجُلٍ فِي الْأَكْلِ وَالشُّرْبِ وَالْجِمَاعِ، وَالشَّهْوَةِ"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْيَهُودِ: إِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ وَيَشْرَبُ تَكُونُ مِنْهُ الْحَاجَةُ؟، َفَقَالَ:"يَفِيضُ مِنْ جِلْدِهِ عَرَقٌ، فَإِذَا بَطْنُهُ قَدْ ضَمَرَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں ایک آدمی کو کھانے، پینے، جماع اور شہوت میں سو آدمی کی قوت دی جائے گی، یہ سن کر ایک یہودی نے کہا: جو کھاتا اور پیتا ہے اسے قضائے حاجت کی ضرورت پیش آتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: (بول و براز کے بدلے) اس کی جلد سے پسینہ نکلے گا جس سے اس کا پیٹ سکڑ جائے گا (یعنی قضائے حاجت کی ضرورت نہ رہے گی۔) [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2860]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2867] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 371/4] ، [ابن أبى شيبه 108/13، 15841] ، [طبراني 178/5، 5006، وغيرهم] . بعض نسخ میں ثمامہ بن عقبہ المحازی مذکور ہے جو غلط ہے۔ مزید تفصیل آگے آ رہی ہے، نیز اس کا شاہد [ترمذي 2536] میں ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2859) باب پر واپس اگلی حدیث (2861) →