☽ 1 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارمي

حديث رقم: 2807
الكتب← سنن الدارمي← الأبواب← الباب← حديث رقم 2807
يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ ، إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ ، الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ حَسَّانَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدَنِيُّ، عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا".
الترجمة: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص ایک مرتبہ میرے لئے درود و سلام بھیجے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمتیں نازل فرمائے گا۔“ [سنن دارمي/من كتاب الرقاق/حدیث: 2807]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2814] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 408] ، [أبوداؤد 1530] ، [ترمذي 485] ، [نسائي 1295] ، [أبويعلی 6495] ، [ابن حبان 905] ، [ابن أبى عاصم 53]
وضاحت
(تشریح حدیث 2806)
«صلاة» کے معنی دعا و سلام، درود، عبادت، رحمتیں، نوازشات وغیرہ ہیں۔
قاضی عیاض کا بیان ہے: الله تعالیٰ ایک بار درود پڑھنے والے پر دس مرتبہ اپنی رحمتیں نازل کرے گا، یا دس گنا زیادہ اس کو ثواب عنایت کرے گا، جیسے کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: جو کوئی نیکی کا ایک کام کرے گا تو الله تعالیٰ اس کو دس گنا سے بھی زیادہ اچھائیاں عنایت کرے گا۔
واضح رہے کہ «صلاة على النبي» سے مراد وہی درود ہے جو نماز میں پڑھی جاتی ہے یا جو احادیث میں مذکور ہے، خود ساختہ بنائی ہوئی درود اور سلام کہنا یا پڑھنا، نماز اور اذان کے وقت اجتماعی طور پر گا گا کر السلام علیک یا رسول اللہ کہنا بدعتِ قبیحہ ہیں، جس کا حکم نہ اللہ نے دیا نہ اللہ کے رسول نے۔
الله تعالیٰ سب کو سنّت کی پیروی کرنے اور بدعت سے بچنے کی توفیق بخشے، آمین۔
الحكم: إسناده صحيح
الحديث السابق → (2806) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (2808)