☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 2731
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 2731
زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، مُعْتَمِرٌ ، الرُّكَيْنِ ، أَبِيهِ ، سَمُرَةَ
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ، عَنْ الرُّكَيْنِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَمُرَةَ: أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"نَهَى أَنْ نُسَمِّيَ أَرِقَّاءَنَا أَرْبَعَةَ أَسْمَاءٍ: أَفْلَحُ، وَنَافِعٌ، وَرَبَاحٌ، وَيَسَارٌ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سمره رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں اپنے غلاموں کے یہ چار نام رکھنے سے منع فرمایا: ”افلح، نافع، رباح، اورنجاح۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2731]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2738] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 2136] ، [أبوداؤد 4958] ، [ترمذي 2836] ، [ابن ماجه 3729] ، [ابن حبان 5837]
وضاحت
(تشریح حدیث 2730)
«أفلح» اور «نجاح» کے معنی کامیابی، «نافع» اور «رباح» کے معانی فائدہ مند کے ہیں، گو یہ معانی اچھے ہیں لیکن اس سے بدفالی کا پہلو نکلتا ہے شاید اس لئے کراہت ظاہر کی گئی، مثلاً کوئی پوچھے: یہاں رباح یا نجاح ہے؟ تو جواب یہ دیا جائے کہ نہیں ہے، تو اس سے بدفالی مراد ہو سکتی ہے۔
(والله اعلم)۔
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (2730) Back to Bab Next Hadith → (2732)