بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2726 — مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت کیا دعا کریں؟
کتب سنن دارمی کتاب الاستئذان کے بارے میں مسجد میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت کیا دعا کریں؟ حدیث 2726
حدیث نمبر: 2726 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، سُلَيْمَانُ يَعْنِي: ابْنَ بِلَالٍ ، رَبِيعَةَ ، عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي حُمَيْدٍ ، أَبِي أُسَيْدٍ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ يَعْنِي: ابْنَ بِلَالٍ، عَنْ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ أَوْ أَبِي أُسَيْدٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ الْمَسْجِدَ، فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خَرَجَ، فَلْيَقُلْ: اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوحمید رضی اللہ عنہ یا سیدنا ابواسید رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو کہے: «اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» (اے اللہ! میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے)۔ اور جب مسجد سے باہر نکلے تو یہ کہے: «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ» (اے اللہ! میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں)۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2726]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2733] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 713] ، [أبوداؤد 465] ، [نسائي 728] ، [ابن ماجه 772] ، [أحمد 497/3]
وضاحت
(تشریح حدیث 2725)
ابن ماجہ وغیرہ میں صحیح سند سے ثابت ہے کہ جو شخص مسجد میں داخل ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر سلام بھیجے، پھر کہے: «اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ، اسی طرح جب مسجد سے باہر نکلے تو پہلے درود و سلام بھیجے، پھر کہے: «اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ» بعض روایات میں یہ بھی اضافہ ہے: «اَللّٰهُمَّ اعْصِمْنِيْ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» اے اللہ مجھے شیطان مردود سے بچا۔
[ابن ماجه 773] ۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2725) باب پر واپس اگلی حدیث (2727) →