بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2725 — جب نیا کپڑا پہنے تو کیا دعا کرے؟
کتب سنن دارمی کتاب الاستئذان کے بارے میں جب نیا کپڑا پہنے تو کیا دعا کرے؟ حدیث 2725
حدیث نمبر: 2725 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، سَعِيدٌ هُوَ: ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، أَبِي مَرْحُومٍ ، سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ هُوَ: ابْنُ أَبِي أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي مَرْحُومٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ لَبِسَ ثَوْبًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي كَسَانِي هَذَا وَرَزَقَنِيهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
معاذ بن انس سے مروی ہے ان کے والد نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نیا کپڑا پہنتے وقت یہ کہے: «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ كَسَانِيْ هٰذَا وَرَزَقَنِيْهٖ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِنِّىْ وَلَا قُوَّةٍ» تو اس کے پچھلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔
(ترجمہ) سب خوبیاں الله تعالیٰ ہی کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا اور میری محنت وقوت کے بنا مجھے یہ کپڑا عطا فرمایا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاستئذان/حدیث: 2725]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن وأبو مرحوم هو: عبد الرحيم بن ميمون، [مكتبه الشامله نمبر: 2732] »
اس حدیث کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 4023] ، [ترمذي 3454] ، [أحمد 439/3] ، [الحاكم 507/1] ، [ابن السني فى عمل اليوم و الليلة 271]
وضاحت
(تشریح حدیث 2724)
ابوداؤد میں ہے: جو شخص یہ دعا پڑھے (ترجمہ) سب خوبیاں الله تعالیٰ ہی کے لئے ہیں جس نے مجھے یہ کپڑا پہنایا، اور میری محنت و قوت کے بنا مجھے یہ کپڑا عطا فرمایا، تو اس کے اگلے پچھلے سب گناہ بخشے جاتے ہیں۔
نیا کپڑا پہنتے وقت یہ دعا پڑھنا مسنون و مستحب ہے، اس میں الله کا شکر و حمد و ثنا ہے، اور اس حدیث میں گناہِ صغیرہ کی معافی کی نوید ہے۔
واضح رہے کہ کبیرہ گناہ سے توبہ کرنا ضروری ہے۔
الحكم: إسناده حسن وأبو مرحوم هو: عبد الرحيم بن ميمون
← پچھلی حدیث (2724) باب پر واپس اگلی حدیث (2726) →