بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 260 — علم کے ساتھ عمل اور اس میں حسن نیت کا بیان
کتب سنن دارمی مقدمہ علم کے ساتھ عمل اور اس میں حسن نیت کا بیان حدیث 260
مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ ، مَخْلَدُ بْنُ حُسَيْنٍ ، هِشَامٍ ، الْحَسَنِ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مَخْلَدُ بْنُ مَالِكٍ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ الْحَسَنِ، قَالَ: "مَنْ طَلَبَ شَيْئًا مِنْ هَذَا الْعِلْمِ، فَأَرَادَ بِهِ مَا عِنْدَ اللَّهِ، يُدْرِكْ إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَمَنْ أَرَادَ بِهِ الدُّنْيَا، فَذَاكَ وَاللَّهِ حَظُّهُ مِنْهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: جس نے الله تعالیٰ سے اجر کی نیت سے اس علم میں سے کچھ طلب کیا، اللہ چاہے گا تو وہ اسے (علم دین کو) حاصل کر لے گا، اور جس نے اس علم کے ذریعہ دنیا حاصل کرنے کی نیت رکھی، تو قسم اللہ کی اس کو دنیا مل جائے گی۔ یعنی « ﴿وَمَا لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ﴾ » [بقره: 200/2] آخرت میں ان کا کچھ حصہ نہ ہو گا۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 260]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح إلى الحسن، [مكتبه الشامله نمبر: 260] »
یہ حسن بصری رحمہ اللہ کا قول ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [اقتضاء العلم والعمل للخطيب 103] ، مزید وضاحت (263) میں آ رہی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح إلى الحسن
← پچھلی حدیث (259) باب پر واپس اگلی حدیث (261) →