زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، زَيْدٍ وهُوَ ابْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، أَبِيهِ
أَخْبَرَنَا زَكَرِيَّا بْنُ عَدِيٍّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدٍ وهُوَ ابْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ أَبِيهِ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ، قَالَ: فَأُلِّفْتُ إِلَيْهِمْ. قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: الصَّوَابُ عِنْدِي مَا قَالَ زَكَرِيَّا فِي الْإِسْنَادِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
زید بن ابی انیسہ نے قیس بن مسلم سے، انہوں نے عبدالرحمٰن بن ابی لیلی سے، انہوں نے اپنے والد سے ایسے ہی روایت کیا اور فرمایا: میں ان کی طرف متوجہ ہوگیا (یعنی 9 افراد کی طرف)۔
امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا: زکریا بن عدی والی سند میرے نزدیک درست ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2506]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2513] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 348/4] ، [طبراني فى الأوسط 509] ، [أبويعلی 930]
وضاحت
(تشریح احادیث 2504 سے 2506)
اس حدیث سے معلوم ہوا جب تک مالِ غنیمت تقسیم نہ ہو جائے اس سے کچھ بھی لینا درست نہیں، اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان ہانڈیوں کو الٹنے کا حکم دیا تھا کہ بلا اجازت تقسیم سے پہلے اونٹ یا اور کوئی جانور ذبح کئے گئے۔
پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہر دس آدمی پر ایک بکری تقسیم کی تاکہ اسے ذبح کریں اور کھائیں۔
الحكم: إسناده صحيح