بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2485 — نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان «الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ» کا بیان
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان «الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ» کا بیان حدیث 2485
حدیث نمبر: 2485 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ ، خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيُّ ، أَبُو قَتَادَةَ
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ شَيْبَانَ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سُمَيْرٍ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَبَاحٍ الْأَنْصَارِيُّ، وَكَانَتْ الْأَنْصَارُ تُفَقِّهُهُ. قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو قَتَادَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ"بَعَثَ جَيْشَ الْأُمَرَاءِ، قَالَ: فَانْطَلَقُوا فَلَبِثُوا مَا شَاءَ اللَّهُ، ثُمَّ صَعِدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمِنْبَرَ، فَأَمَرَ فَنُودِيَ: الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
خالد بن سمیر نے کہا: عبداللہ بن رباح انصاری ہمارے پاس تشریف لائے۔ انصار ان کو فقیہ جانتے تھے، انہوں نے کہا: سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ نے ہم سے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے امراء کا لشکر روانہ کیا، وہ چلے اور جتنا اللہ نے چاہا ٹھہرے رہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم منبر پر چڑھے اور حکم دیا، چنانچہ اعلان کیا گیا: «الصَّلَاةُ جَامِعَةٌ» یعنی نماز تیار ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2485]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2492] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أحمد 299/5] ، [النسائي فى الكبريٰ 8249] ، [البيهقي فى دلائل النبوة 367/4]
وضاحت
(تشریح احادیث 2483 سے 2485)
«الصلاة جامعة» یہ کہنا «صلاة الكسوف والخسوف» یا ہنگامی حالت کے لئے خاص ہے، پنج وقتہ نمازوں کے لئے اذان اور اقامت ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2484) باب پر واپس اگلی حدیث (2486) →