بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2473 — جمعرات کے دن سفر پر نکلنے کا بیان
کتب سنن دارمی سیر کے مسائل جمعرات کے دن سفر پر نکلنے کا بیان حدیث 2473
حدیث نمبر: 2473 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، يُونُسُ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:"لَقَلَّمَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْرُجُ إِذَا أَرَادَ سَفَرًا إِلَّا يَوْمَ الْخَمِيسِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: کم ایسا ہوتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب کسی سفر کا ارادہ فرماتے تو جمعرات کے علاوہ کسی اور دن میں نکلتے۔ [سنن دارمي/من كتاب السير/حدیث: 2473]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2480] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 2949، 2950] ، [أبوداؤد 2605] ، [ابن منصور 2380] ، [طبراني 60/19، 110] ، [ابن خزيمه 2517] ، [أحمد 456/3، 390/6]
وضاحت
(تشریح حدیث 2472)
اس حدیث سے جمعرات کے دن سفر کرنا ثابت ہوا جو سنّتِ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2472) باب پر واپس اگلی حدیث (2474) →