بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2421 — کوئی آدمی کسی کے گھر میں بلا اجازت جھانکے اس کا بیان
کتب سنن دارمی دیت کے مسائل کوئی آدمی کسی کے گھر میں بلا اجازت جھانکے اس کا بیان حدیث 2421
حدیث نمبر: 2421 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، أَخْبَرَهُ أَنَّ رَجُلًا اطَّلَعَ مِنْ جُحْرٍ فِي حُجْرَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِدْرَى يُخَلِّلُ بِهَا رَأْسَهُ، فَرَآهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: "لَوْ أَعْلَمُ أَنَّكَ تَنْظُرُنِي، لَطَعَنْتُ بِهَا فِي عَيْنَيْكَ". وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّمَا جُعِلَ الْإِذْنُ مِنْ أَجْلِ النَّظَرِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سہل بن سعد الساعدی رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دروازے کے ایک سوراخ سے اندر جھانکنے لگا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہاتھ میں اس وقت لوہے کا کنگھا تھا جس سے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سر جھاڑ رہے تھے، اس شخص کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے جھانکتے دیکھا تو فرمایا: اگر مجھے علم ہوتا کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو تو میں اس کنگھے کو تیری آنکھ میں چبھو دیتا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: اذن لینے کا حکم اس لئے دیا گیا ہے کہ نظر نہ پڑے۔ [سنن دارمي/من كتاب الديات/حدیث: 2421]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «حديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 2429] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5924، 6901] ، [مسلم 2156] ، [ترمذي 2709] ، [نسائي 4874] ، [أبويعلی 7510] ، [ابن حبان 5809] ، [مسند الحميدي 953]
الحكم: حديث متفق عليه
← پچھلی حدیث (2420) باب پر واپس اگلی حدیث (2422) →