بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2313 — مطلقہ ثلاثہ کے لئے سکن اور خرچہ ہے یا نہیں؟
کتب سنن دارمی طلاق کے مسائل مطلقہ ثلاثہ کے لئے سکن اور خرچہ ہے یا نہیں؟ حدیث 2313
حدیث نمبر: 2313 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، الْأَشْعَثِ ، الْحَكَمِ ، وَحَمَّادٍ ، إِبْرَاهِيمَ ، الْأَسْوَدِ ، عُمَرَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ الْأَشْعَثِ، عَنْ الْحَكَمِ، وَحَمَّادٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ الْأَسْوَدِ، عَنْ عُمَرَ، قَالَ: "لَا نَدَعُ كِتَابَ رَبِّنَا وَسُنَّةَ نَبِيِّهِ بِقَوْلِ امْرَأَةٍ: الْمُطَلَّقَةُ ثَلَاثًا لَهَا السُّكْنَى وَالنَّفَقَةُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: ہم اپنے رب کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کو ایک عورت کے کہنے سے چھوڑ دیں گے؟ نہیں، جس عورت کی تین طلاق ہو جائے اس کے لئے سکنی بھی ہے اور نفقہ بھی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطلاق/حدیث: 2313]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2322] »
یہ حدیث مذکورہ بالا حدیث نمبر (2311) کا ہی ایک جملہ ہے۔ تخریج اوپر گذر چکی ہے۔
الحكم: إسناده ضعيف ولكن الحديث صحيح
← پچھلی حدیث (2312) باب پر واپس اگلی حدیث (2314) →