☽ 3 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 2157
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 2157
أَبُو نُعَيْمٍ ، عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ ، ثُمَامَةَ ، أَنَسٌ
أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ، عَنْ ثُمَامَةَ، قَالَ: كَانَ أَنَسٌ يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا، وَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَاءِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلَاثًا".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
ثمامہ بن عبداللہ سے مروی ہے کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ دو یا تین سانس میں پانی پیتے تھے اور کہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پانی کے برتن پر دو یا تین بار سانس لیتے تھے۔ (یعنی دو یا تین سانس میں پانی پیتے تھے۔) [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2157]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2166] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5631] ، [مسلم 2028] ، [أبوداؤد 31] ، [ترمذي 15] ، [نسائي 24] ، [ابن ماجه 310] ، [ابن حبان 5329]
وضاحت
(تشریح حدیث 2156)
طبرانی کی روایت میں ہے کہ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس پانی کا پیالہ آتا تو پہلے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم بسم اللہ کہہ کر پینا شروع فرماتے، درمیان میں تین سانس لیتے، آخر میں الحمد للہ کہتے۔
(فتح الباری)۔
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (2156) Back to Bab Next Hadith → (2158)