بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2152 — شراب کا سرکہ بنانے کی ممانعت کا بیان
کتب سنن دارمی مشروبات کا بیان شراب کا سرکہ بنانے کی ممانعت کا بیان حدیث 2152
حدیث نمبر: 2152 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، إِسْرَائِيلَ ، السُّدِّيِّ ، يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ السُّدِّيِّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:"كَانَ فِي حِجْرِ أَبِي طَلْحَةَ يَتَامَى، فَاشْتَرَى لَهُمْ خَمْرًا، فَلَمَّا نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ، أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: أَجْعَلُهُ خَلًّا؟ قَالَ:"لَا"، فَأَهْرَاقَهُ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: کچھ یتیم بچے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے زیر پرورش تھے، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ان کے لئے شراب خریدی تو اس وقت شراب کی حرمت (والی آیت) نازل ہوئی، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس کا ذکر کیا اور کہا کہ میں اس شراب کا سرکہ بنا لوں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہیں، چنانچہ انہوں نے اس کو لڑھکا (بہا) دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2152]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن من أجل إسماعيل السدي، [مكتبه الشامله نمبر: 2161] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1983] ، [أبويعلی 4045] ، [التمهيد 148/4، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 2151)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جس طرح شراب حرام ہے اسی طرح اس کا سرکہ بھی حرام ہے، اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کا سرکہ بنانے سے منع فرمایا۔
الحكم: إسناده حسن من أجل إسماعيل السدي
← پچھلی حدیث (2151) باب پر واپس اگلی حدیث (2153) →