بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2136 — نشہ آور چیزوں کا بیان
کتب سنن دارمی مشروبات کا بیان نشہ آور چیزوں کا بیان حدیث 2136
حدیث نمبر: 2136 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو أُسَامَةَ ، الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ سِنَانٍ ، الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ ، بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ ، سَعْدٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ سِنَانٍ، حَدَّثَنِي الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ، عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ سَعْدٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "أَنْهَاكُمْ عَنْ قَلِيلِ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میں تم کو (اس) شراب کے تھوڑا سا پینے سے منع کرتا ہوں جس کا کثیر پینا نشہ لائے۔ [سنن دارمي/من كتاب الاشربة/حدیث: 2136]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 2144] »
0
وضاحت
(تشریح حدیث 2135)
علامہ وحیدالزماں رحمہ اللہ لکھتے ہیں: بعض لوگوں نے یہ کہا کہ جو شراب انگور کا نہ ہو اس کا تھوڑا پینا درست ہے، اتنا جس سے نشہ نہ ہو، اگر پیتا چلا گیا یہاں تک کہ نشہ پیدا ہوا تو اخیر کا گھونٹ جس کے ساتھ نشہ پیدا ہوا حرام ٹھہرا اور پہلا گھونٹ درست، یہ نرا حیلہ ہے، حیلہ ہے، درحقیقت نشہ اخیر کے گھونٹ سے پیدا نہیں ہوا بلکہ اگلے پچھلے سب گھونٹوں کی تاثیر سے، تو سب حرام ٹھہرے۔
(انتہیٰ کلامہ)۔
شراب کو حلال سمجھنے والے بعض لوگوں کی یہ فقہی موشگافیاں ہیں ورنہ حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واضح اور بیّن ہے کہ جس چیز سے نشہ ہو وہ قلیل و کثیر ہر مقدار میں حرام ہے۔
اس کی تفصیل (2134) میں گذر چکی ہے اور امام نسائی رحمہ اللہ نے [نسائي 5616] میں بھی ایسے ہی فرمایا ہے۔
الحكم: إسناده حسن
← پچھلی حدیث (2135) باب پر واپس اگلی حدیث (2137) →