بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 2054 — گوہ (ساہنہ) کے کھانے کا بیان
کتب سنن دارمی شکار کے مسائل گوہ (ساہنہ) کے کھانے کا بیان حدیث 2054
حدیث نمبر: 2054 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، ابْنِ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الضَّبِّ، فَقَالَ: "لَسْتُ بِآكِلِهِ وَلَا مُحَرِّمِهِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے گوہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: نہ میں اس کو کھاتا ہوں نہ حرام کہتا ہوں۔ [سنن دارمي/من كتاب الصيد/حدیث: 2054]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2058] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5536] ، [مسلم 1943] ، [ترمذي 1790] ، [نسائي 4325] ، [ابن حبان 5265] ، [الحميدي 655]
وضاحت
(تشریح حدیث 2053)
ضب ایک مشہور جنگلی جانور ہے جو صحرا میں پایا جاتا ہے اور بڑا طاقتور ہوتا ہے، اس کو سانڈا، ساہنہ، سوسمار وغیرہ بھی کہتے ہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے کبھی کھایا نہیں تھا اس لئے دل نے ابا کیا، لیکن اپنے طبیعی رحجان اور ناپسندیدگی کے باوجود آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس کے کھانے سے منع نہیں کیا، لہٰذا اس کا کھانا جائز اور حلال ہے۔
ایک روایت ہے: آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میرے ملک میں اس کو نہیں کھاتے اس لئے مجھے کراہت لگتی ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (2053) باب پر واپس اگلی حدیث (2055) →