أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، لَيْثٌ ، أَبِي الزُّبَيْرِ
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ. قَالَ عَبْد اللَّهِ: الْإِيضَاعُ لِلْإِبِلِ، وَالْإِيجَافُ لِلْخَيْلِ.
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابوالزبیر نے بھی حسب سابق حدیث بیان کی۔ امام دارمی رحمہ اللہ نے فرمایا: «ايضاع» اونٹ کے تیز چلنے کو اور «ايجاف» گھوڑے کے تیز چلنے کو کہتے ہیں۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1930]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1934] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ حوالہ اوپر دیکھئے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 1928 سے 1930)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وادیٔ محسر میں اس وجہ سے تیزی سے گزرے کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں الله تعالیٰ نے ابرہہ اور اس کی فوج اصحابِ فیل کو ابابیل کے ذریعہ مار کر بھس بنا دیا تھا۔
الحكم: إسناده صحيح