☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 1877
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 1877
حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَيَبْعَثَنَّ اللَّهُ الْحَجَرَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهُ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِهِمَا، وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِهِ، يَشْهَدُ عَلَى مَنْ اسْتَلَمَهُ بِحَقٍّ". قَالَ سُلَيْمَانُ: لِمَنْ اسْتَلَمَهُ.
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”حجر اسود کو قیامت کے دن اس طرح اٹھایا جائے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہوں گی جن سے وہ دیکھتا ہو گا اور ایک زبان ہو گی جس سے وہ بولے گا، گواہی دے گا اس شخص کی جس نے اس کو حق کے ساتھ چوما۔“ سلیمان بن حرب نے کہا: یعنی حجر اسود ان کے لئے گواہی دے گا جس نے اسے بوسہ دیا۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1877]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1881] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ترمذي 961] ، [ابن ماجه 2944] ، [أبويعلی 2719] ، [ابن حبان 3711] ، [الموارد 1005، وغيرهم]
وضاحت
(تشریح حدیث 1876)
حق کے ساتھ چومنے کا مطلب یہ ہے کہ ایمان کے ساتھ، اس سے وہ مشرک نکل گئے جنہوں نے حجرِ اسود کو شرک کی حالت میں چوما۔
حجرِ اسود کو چومنا یا استلام کرنا عبادت اور سنّت ہے، کسی اور پتھر کو چومنا، ہاتھ لگانا درست نہیں اور نہ یہ عقیدہ رکھنا جائز ہے کہ حجرِ اسود بنفسہ نفع و نقصان کی قدرت رکھتا ہے، اسی شرکیہ عقیدے کو ختم کرنے کے لئے امیر المومنین سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا: میں جانتا ہوں کہ تو ایک پتھر ہے جو نہ نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ نفع دے سکتا ہے، اگر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو چومتے نہ دیکھا ہوتا تو تجھے کبھی نہ چومتا۔
[ابن ماجه 2943] ۔
یہ حدیث آگے (1903) پر آرہی ہے۔
اس لئے حجرِ اسود کا چومنا یا بیت اللہ الحرام کا طواف کرنا کسی پتھر یا عمارت کی عظمت کے لئے نہیں بلکہ اتباعِ سنّت کے لئے ہے۔
واللہ اعلم۔
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1876) Back to Bab Next Hadith → (1878)