☽ 29 Jumada al-Ula 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Darimi

Hadith No.: 1862
Books← Sunan Darimi← Chapters← Bab← Hadith No. 1862
عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ ، حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ، مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، مَيْمُونَةَ
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ، أَنَّ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ: "تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ حَلَالَانِ بَعْدَمَا رَجَعَ مِنْ مَكَّةَ بِسَرِفَ".
Translation: محمد الیاس بن عبدالقادر
یزید بن اصم سے مروی ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مکہ سے واپسی پر مقام سرف میں نکاح کیا اس حال میں کہ ہم حلال ہو چکے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1862]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1865] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 1411] ، [أبوداؤد 1843] ، [ترمذي 845] ، [ابن ماجه 1964] ، [أبويعلی 7105] ، [ابن حبان 4134]
وضاحت
(تشریح حدیث 1861)
اس میں روایت میں اُم المومنین سیدہ میمونہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا خود اس بات کی تردید کرتی ہیں کہ ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حالتِ احرام میں نکاح کیا ہو، اور یہ راوی یزید بن اسم سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے بھانجے ہیں جیسا کہ مسلم شریف کی روایت ہے کہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا میری اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی خالہ تھیں۔
Grade: إسناده صحيح
← Previous Hadith (1861) Back to Bab Next Hadith → (1863)