سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، شُعْبَةُ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا تُوَاصِلُوا. قِيلَ: إِنَّكَ تَفْعَلُ ذَلِكَ. قَالَ:"إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ، إِنِّي أُطْعَمُ وَأُسْقَى".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”روزے میں وصال نہ کرو“، عرض کیا گیا: آپ تو ایسا کرتے ہیں؟ فرمایا: ”میں تم میں سے کسی کے مثل نہیں ہوں، مجھے تو کھلایا اور پلایا جاتا ہے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1742]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1746] »
اس روایت کی سند صحیح اورمتفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 1961] ، [مسلم 1104] ، [أبويعلی 2874] ، [ابن حبان 3574]
الحكم: إسناده صحيح