عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، يَزِيدَ بْنِ عُقْبَةَ ، الضَّحَّاكُ ، جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، ابْنَ عُمَرَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا عِصْمَةُ بْنُ الْفَضْلِ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عُقْبَةَ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ لَقِيَهُ فِي الطَّوَافِ، فَقَالَ لَهُ:"يَا أَبَا الشَّعْثَاءِ إِنَّكَ مِنْ فُقَهَاءِ الْبَصْرَةِ فَلَا تُفْتِ إِلَّا بِقُرْآنٍ نَاطِقٍ، أَوْ سُنَّةٍ مَاضِيَةٍ، فَإِنَّكَ إِنْ فَعَلْتَ غَيْرَ ذَلِكَ، هَلَكْتَ وَأَهْلَكْتَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
جابر بن زید سے مروی ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما طواف کرتے ہوئے ان سے ملے تو انہوں نے کہا: ابوالشعثاء! تم بصرہ کے فقہاء میں سے ہو، پس قرآن کے منطوق اور گزری ہوئی سنت سے ہی فتویٰ دینا، اگر تم نے اس کے خلاف کیا تو خود ہلاک و برباد ہو گے اور دوسروں کو برباد کرو گے۔ [سنن دارمي/مقدمه/حدیث: 166]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 166] »
اس روایت کی سند حسن ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اس اثر کو [التاريخ الكبير 204/3] اور خطیب نے [الفقيه 183/1] اور ابونعیم نے [الحلية 86/3] میں ذکر کیا ہے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 164 سے 166)
ان دونوں روایات میں رائے کی ممانعت اور قرآن و حدیث کی روشنی میں فتویٰ دینے کی ترغیب ہے، اور کتاب و سنّت کو چھوڑ کر رائے سے فتویٰ دینا مہلک بتایا گیا ہے۔
اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ طواف کے دوران بات کی جا سکتی ہے۔
الحكم: إسناده حسن