☽ 5 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

سنن الدارمي

حديث رقم: 1581
الكتب← سنن الدارمي← الأبواب← الباب← حديث رقم 1581
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، سُفْيَانُ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هُرْمُزَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يَقْرَأُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ، وَهَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ".
الترجمة: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة السجدة اور سورة الانسان پڑھتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1581]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1583] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 891] ، [مسلم 880/66] ، [نسائي 958]
وضاحت
(تشریح حدیث 1580)
فجر کی نماز میں جمعہ کے دن «﴿الم . تَنْزِيلُ الْكِتَابِ﴾ (السجدة)» اور «﴿هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ﴾ (الانسان)» پڑھنا سنّت ہے۔
راقم نے ایک بار جمعہ کے دن دوسری سورتیں پڑھی تو شیخ محترم مفتیٔ اعظم ابن باز رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ سورۃ سجدہ اور سورة الانسان پڑھنا سنّت ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمیشہ پڑھا کرتے تھے۔
بتایا کہ معجم الطبرانی میں یہ لفظ ہے: «كان يداوم» یعنی ہمیشہ اس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مداومت کی ہے۔
عربی قاعدے کی رو سے بھی «كان» جب فعل مضارع سے پہلے آئے تو یہ اکثر استمرار و مداومت پر دلالت کرتا ہے، لہٰذا اس سنّت پرعمل کرنا چاہئے۔
الحكم: إسناده صحيح
الحديث السابق → (1580) العودة إلى الباب ← الحديث التالي (1582)