بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1520 — کوئی شخص رات کی نماز سے سویا رہ جائے تو کیا کرے
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل کوئی شخص رات کی نماز سے سویا رہ جائے تو کیا کرے حدیث 1520
حدیث نمبر: 1520 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الْمُغِيرَةِ ، الْأَوْزَاعِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، رِفَاعَةَ بْنِ عَرَابَةَ الْجُهَنِيِّ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ رِفَاعَةَ بْنِ عَرَابَةَ الْجُهَنِيِّ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا مَضَى مِنْ اللَّيْلِ نِصْفُهُ أَوْ ثُلُثَاهُ، هَبَطَ اللَّهُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، ثُمَّ يَقُولُ: لَا أَسْأَلُ عَنْ عِبَادِي غَيْرِي، مَنْ ذَا الَّذِي يَسْأَلُنِي فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَسْتَغْفِرُنِي فَأَغْفِرَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِي يَدْعُونِي فَأَسْتَجِيبَ لَهُ، حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا رفاعہ بن عرابہ جہنی رضی اللہ عنہ نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: جب رات کا نصف یا دو تہائی حصہ گزر جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر آتا ہے اور طلوع فجر تک اعلان فرماتا ہے: میں اپنے بندوں کے بارے میں کسی سے نہ پوچھوں گا، کون ہے جو مجھ سے مانگے میں اسے عطا کر دوں؟ کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے اور میں اسے بخش دوں؟ کون ہے جو مجھ سے دعا کرے اور میں اس کی دعا قبول کر لوں۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1520]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1522] »
اس روایت کی یہ سند صحیح ہے۔ ابوالمغیرہ کا نام عبدالقدوس بن حجاج ہے۔ دیکھئے: [أحمد 16/4] ، [ابن ماجه 1367، وغيرهما]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1519) باب پر واپس اگلی حدیث (1521) →