بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1488 — جب جماعت کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل جب جماعت کھڑی ہو جائے تو فرض نماز کے علاوہ کوئی نماز نہیں حدیث 1488
حدیث نمبر: 1488 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ ، شُعْبَةُ ، سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ ، ابْنِ بُحَيْنَةَ
حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ ابْنِ بُحَيْنَةَ، قَالَ: أُقِيمَتْ الصَّلَاةُ، فَرَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يُصَلِّي الرَّكْعَتَيْنِ، فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ، لَاثَ بِهِ النَّاسُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَتُصَلِّي الصُّبْحَ أَرْبَعًا؟".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ نے کہا: نماز کی اقامت ہو چکی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نظر ایسے شخص پر پڑی جو دو رکعت سنت پڑھ رہا تھا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں نے اسے گھیر لیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: کیا تو (فجر)، صبح کی چار رکعتیں پڑھتا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1488]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1490] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 663] ، [مسلم 711] ، [نسائي 866] ، [ابن ماجه 1153] ، [أحمد 345/5] ، [ابن ابي شيبه 253/2] ، [شرح معاني الآثار 372/1]
وضاحت
(تشریح احادیث 1485 سے 1488)
یعنی اقامت (تکبیر) کے بعد کوئی نماز فرض نماز کے علاوہ پڑھنا حیرت انگیز اور غیر معروف تھا، اسی لئے صحابہ کرام انہیں گھیر کر بیٹھ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نکیر کرتے ہوئے فرمایا: کیا صبح کی نماز چار رکعت پڑھتے ہو؟
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1487) باب پر واپس اگلی حدیث (1489) →