بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1484 — فجر کی سنتوں کے بعد بات کرنے کا حکم
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل فجر کی سنتوں کے بعد بات کرنے کا حکم حدیث 1484
حدیث نمبر: 1484 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ ، مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ ، أَبِي سَلَمَةَ ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ سَالِمٍ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "إِذَا صَلَّى الرَّكْعَتَيْنِ قَبْلَ الْفَجْرِ، فَإِنْ كَانَتْ لَهُ حَاجَةٌ، كَلَّمَنِي بِهَا، وَإِلَّا، خَرَجَ إِلَى الصَّلَاةِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فجر سے پہلے جب دو رکعت پڑھ لیتے تو اگر کوئی ضرورت پیش آتی تو آپ مجھ سے گفتگو کر لیتے ورنہ بنا کلام کئے ہی نماز کے لئے تشریف لے جاتے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1484]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1486] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 743] ، [أبوداؤد 1340] ، [نسائي 1755] ، [ابن ابي شيبه 249/2] ، [الحميدي 175]
وضاحت
(تشریح حدیث 1483)
اس حدیث سے سنتوں کے بعد جماعت سے پہلے وقتِ ضرورت کلام کرنا ثابت ہوا، نیز یہ کہ فجر کی یہ سنتیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم گھر میں ہی ادا فرمایا کرتے تھے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1483) باب پر واپس اگلی حدیث (1485) →