بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1483 — فجر کی سنتوں میں قرآت کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل فجر کی سنتوں میں قرآت کا بیان حدیث 1483
حدیث نمبر: 1483 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَمْرٍو ، الزُّهْرِيِّ ، سَالِمٍ ، أَبِيهِ ، حَفْصَةُ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ "يُصَلِّي بَعْدَ الْجُمُعَةِ رَكْعَتَيْنِ". وَأَخْبَرَتْهُ حَفْصَةُ، أَنَّهُ كَانَ "يُصَلِّي إِذَا أَضَاءَ الصُّبْحُ رَكْعَتَيْنِ"..
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سالم نے روایت کیا اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز جمعہ کے بعد دو رکعت سنت پڑھتے تھے اور سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے انہیں خبر دی کہ جب صبح صادق ہو جاتی تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دو رکعت سنت پڑھتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1483]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1485] »
اس روایت کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 937] ، [مسلم 882] ، [أبويعلی 5435]
وضاحت
(تشریح احادیث 1479 سے 1483)
ان تمام روایات سے فجر کی نماز سے پہلے دو رکعت سنّت پڑھنا ثابت ہوا، نیز یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ سنتیں ہلکی پڑھتے تھے اور سورۂ فاتحہ کے بعد پہلی رکعت میں «﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾» اور دوسری رکعت میں «﴿قُلْ هُوَ اللّٰهُ أَحَدٌ﴾» پڑھتے تھے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1482) باب پر واپس اگلی حدیث (1484) →