بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1412 — چھوٹے مصلے پر نماز پڑھنے کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل چھوٹے مصلے پر نماز پڑھنے کا بیان حدیث 1412
حدیث نمبر: 1412 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ ، مَالِكٌ ، إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، أَنَسٍ
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاق بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "صَلَّى عَلَى حَصِيرٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چٹائی پر نماز پڑھی۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1412]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1414] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [بخاري 381] ، [مسلم 513] ، [أبوداؤد 612] ، [ترمذي 234] ، [نسائي 800]
وضاحت
(تشریح حدیث 1411)
ان احادیث سے معلوم ہوا کہ سجدہ زمین پر یا مٹی پر کرنا شرطِ واجب نہیں۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نے خمره پر، چٹائی یا بوریے پر، بلکہ اپنے بستر پر بھی نماز پڑھی اور سجدہ کیا ہے، اس لئے سجاد، چٹائی، جائے نماز، مصلیٰ اور قالین پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں، لیکن نقش و نگار مصلے وغیرہ پر نہ ہو تو زیادہ بہتر ہے، والله اعلم۔
اللہ تعالیٰ سب کو اتباعِ سنّت کی توفیق بخشے۔
آمین
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1411) باب پر واپس اگلی حدیث (1413) →