بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1397 — نماز میں نماز کے افعال کے سوا عمل کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل نماز میں نماز کے افعال کے سوا عمل کرنے کا بیان حدیث 1397
حدیث نمبر: 1397 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو عَاصِمٍ هُوَ النَّبِيلُ ، ابْنِ عَجْلَانَ ، الْمَقْبُرِيِّ ، عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ ، أَبِي قَتَادَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو عَاصِمٍ هُوَ النَّبِيلُ، عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "خَرَجَ يُصَلِّي وَقَدْ حَمَلَ عَلَى عُنُقِهِ أَوْ عَاتِقِهِ أُمَامَةَ بِنْتَ زَيْنَبَ، فَإِذَا رَكَعَ، وَضَعَهَا، وَإِذَا قَامَ، حَمَلَهَا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابوقتاده رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز کے لئے باہر تشریف لائے اور اپنی گردن یا کندھے پر امامہ بنت زینب (اپنی نواسی) کو اٹھائے ہوئے تھے، جب آپ رکوع کرتے تو نیچے اتار دیتے، جب کھڑے ہوتے تو پھر انہیں اٹھا لیتے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1397]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن ولكن الحديث متفق عليه، [مكتبه الشامله نمبر: 1399] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 516] ، [مسلم 543] ، [أبوداؤد 917] ، [نسائي 710]
الحكم: إسناده حسن ولكن الحديث متفق عليه
← پچھلی حدیث (1396) باب پر واپس اگلی حدیث (1398) →