بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1364 — جو رکوع و سجود صحیح طریقے سے نہ کرے اس کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل جو رکوع و سجود صحیح طریقے سے نہ کرے اس کا بیان حدیث 1364
حدیث نمبر: 1364 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ ، الْأَعْمَشُ ، عُمَارَةَ هُوَ ابْنُ عُمَيْرٍ ، أَبِي مَعْمَرٍ ، أَبِي مَسْعُودٍ
أَخْبَرَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ عُمَارَةَ هُوَ ابْنُ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُجْزِئُ صَلَاةٌ لَا يُقِيمُ الرَّجُلُ فِيهَا صُلْبَهُ فِي الرُّكُوعِ وَالسُّجُودِ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: آدمی کی نماز درست نہیں ہوتی ہے جب تک کہ وہ رکوع و سجود میں اپنی پیٹھ کو درست نہ رکھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1364]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1366] »
اس حدیث کی سند میں ابومعمر کا نام عبدالرحمٰن بن ازدی ہے اور ابومسعود: عقبہ بن عمرو البدری ہیں۔ یہ سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 855] ، [ترمذي 265] ، [نسائي 1110] ، [ابن ماجه 870] ، [ابن حبان 1892] ، [الحميدي 459]
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1363) باب پر واپس اگلی حدیث (1365) →