بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1231 — اذان میں ترجیع کا بیان
کتب سنن دارمی نماز کے مسائل اذان میں ترجیع کا بیان حدیث 1231
حدیث نمبر: 1231 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، وَحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، هَمَّامٌ ، عَامِرٌ الْأَحْوَلُ ، مَكْحُولٌ ، ابْنَ مُحَيْرِيزٍ ، أَبَا مَحْذُورَةَ
أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، وَحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، قَالَا: حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا عَامِرٌ الْأَحْوَلُ، قَالَ حَجَّاجٌ فِي حَدِيثِهِ: عَامِرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَكْحُولٌ، أَنَّ ابْنَ مُحَيْرِيزٍ حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا مَحْذُورَةَ حَدَّثَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "عَلَّمَهُ الْأَذَانَ تِسْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً، وَالْإِقَامَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ كَلِمَةً".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
ابومحذورہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اذان کے 19 کلمات اور اقامت کے 17 کلمات سکھائے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصللاة/حدیث: 1231]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «، [مكتبه الشامله نمبر: 1233] »
یہ حدیث صحیح ہے۔ دیکھئے: [أبوداؤد 502] ، [ترمذي 192] ، [نسائي 629] ، [ابن ماجه 708]
وضاحت
(تشریح احادیث 1229 سے 1231)
پہلی حدیث میں اذان کے کلمات 19 ہیں، جس میں شہادتین کے کلمات چار چار بار ہیں اور یہ ہی ترجیع ہے، یعنی شہادتین کے دونوں کلمات پہلے آہستہ آواز سے دو دو مرتبہ کہے بعد میں بآوازِ بلند پھر دو دو مرتبہ شہادتین کو دہرائے۔
یہ روایت صحیح ہے اور اس طرح ترجیع کے ساتھ اذان دینا امام مالک، امام شافعی رحمہما اللہ اور جمہور علماء کے نزدیک مشروع ہے، اور اس روایت میں اقامت کے الفاظ بلا ترجیع اذان کی طرح دو دو بار کہنا بھی ثابت ہے اور یہ فعل منکر نہیں ہے۔
واللہ اعلم۔
← پچھلی حدیث (1230) باب پر واپس اگلی حدیث (1232) →