بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1111 — حیض والی عورتوں کا اپنے شوہر کی کنگھی کر نے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حیض والی عورتوں کا اپنے شوہر کی کنگھی کر نے کا بیان حدیث 1111
حدیث نمبر: 1111 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ ، الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ ، حَرَامِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَمِّهِ
أَخْبَرَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ حَرَامِ بْنِ حَكِيمٍ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ مُؤَاكَلَةِ الْحَائِضِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"إِنَّ بَعْضَ أَهْلِي لَحَائِضٌ، وَإِنَّا لَمُتَعَشُّونَ إِنْ شَاءَ اللَّهُ جَمِيعًا".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
حرام بن حکیم سے مروی ہے کہ ان کے چچا (سیدنا عبداللہ بن سعد رضی اللہ عنہ) نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے حائضہ کے ساتھ کھانے کے بارے میں پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: میری کوئی بیوی حیض والی ہو گی اور ہم سب ان شاء الله ایک ساتھ شام کا کھانا کھائیں گے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1111]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1115] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ «مؤاكلة الحائض» سے متعلق حدیث (1109) میں گذری ہے۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1110) باب پر واپس اگلی حدیث (1112) →