بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1096 — حیض والی عورتوں کا اپنے شوہر کی کنگھی کر نے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حیض والی عورتوں کا اپنے شوہر کی کنگھی کر نے کا بیان حدیث 1096
حدیث نمبر: 1096 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: "كُنَّ جَوَارِي ابْنِ عُمَرَ يَغْسِلْنَ رِجْلَيْهِ وَهُنَّ حُيَّضٌ، وَيُعْطِينَهُ الْخُمْرَةَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
نافع رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی لونڈیاں بحالت حیض ان کے پیر دھوتی تھیں، اور ان کو مصلی (جائے نماز) پکڑا دیتی تھیں۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1096]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «أثر صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1100] »
یہ اثر صحیح ہے۔ دیکھئے: [الموطأ 90] ، [مصنف عبدالرزاق 1255] و [مصنف ابن أبى شيبه 202/1]
الحكم: أثر صحيح
← پچھلی حدیث (1095) باب پر واپس اگلی حدیث (1097) →