بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1042 — حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حائضہ اگر آیت سجدہ سنے تو سجدہ نہ کرے حدیث 1042
حدیث نمبر: 1042 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ، حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ فِي الْمَرْأَةِ تَرَى الطُّهْرَ فَتَسْمَعُ السَّجْدَةَ، قَالَ: "لَا تَسْجُدُ حَتَّى تَغْتَسِلَ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
امام زہری رحمہ اللہ سے اس عورت کے بارے میں جو پاک ہو گئی ہو اور آیت سجدہ سنے، مروی ہے کہ جب تک غسل نہ کر لے سجدہ نہیں کرے گی۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1042]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1046] »
اس قول کی سند صحیح ہے۔ کہیں اور یہ روایت نہیں ملی۔ اس معنی کی روایت [مصنف عبدالرزاق 1231] میں دیکھئے۔
وضاحت
(تشریح احادیث 1036 سے 1042)
ان تمام آثار و اقوالِ سلف سے معلوم ہوا کہ حالتِ حیض میں حتیٰ کہ حیض منقطع ہونے کے بعد بھی غسل کرنے سے پہلے حائضہ عورت آیتِ سجدہ سنے تو سجدہ نہیں کرے گی، کیونکہ سجدہ نماز کا ایک جزء ہے، جیسا کہ نماز ہی نہیں پڑھ سکتی تو سجدہ کیونکر کرے گی۔
الحكم: إسناده صحيح
← پچھلی حدیث (1041) باب پر واپس اگلی حدیث (1043) →