بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ  |  In the name of Allah, the Most Gracious, the Most Merciful

سنن دارمی

حدیث نمبر: 1016 — حائضہ عورت کے روزہ قضا کرنے اور نماز قضا نہ کرنے کا بیان
کتب سنن دارمی وضو اور طہارت کے مسائل حائضہ عورت کے روزہ قضا کرنے اور نماز قضا نہ کرنے کا بیان حدیث 1016
حدیث نمبر: 1016 ماخذ: islamicurdubooks.com ↗
أَبُو النُّعْمَانِ ، حَمَّادٌ ، أَيُّوبَ ، أَبِي قِلَابَةَ ، مُعَاذَةَ ، عَائِشَةَ
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ مُعَاذَةَ: أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا: أَتَقْضِي إِحْدَانَا صَلَاةَ أَيَّامِ حَيْضِهَا؟، فَقَالَتْ: "أَحَرُورِيَّةٌ أَنْتِ؟ قَدْ كَانَتْ إِحْدَانَا تَحِيضُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَا تُؤْمَرُ بِقَضَاءٍ".
ترجمہ: محمد الیاس بن عبدالقادر
معاذه (بنت عبداللہ) سے مروی ہے ایک عورت نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: ہم میں سے کوئی اپنے ایام حیض کی نماز قضا کرے گی؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: کیا تم حروریہ ہو؟ ہم رسول الله صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانے میں حائضہ ہوتی تھیں اور ہم کو قضا کا حکم نہیں دیا جاتا تھا۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1016]
تخریج الحدیث
تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «حديث صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1020] »
یہ حدیث صحیح متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 321] ، [مسلم 335] ، [مسند الموصلي 2637] ، [ابن حبان 349]
وضاحت
(تشریح احادیث 1011 سے 1016)
حرور ایک گاؤں کا نام ہے جس کی طرف خوارج منسوب ہوتے ہیں جو صرف قرآن کو دلیل مانتے ہیں اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے خلاف جنہوں نے بغاوت کی، قرآن پاک میں یہ مسئلہ مذکور نہیں اس لئے اس عورت سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم حروریہ تو نہیں ہو؟ جسے حدیث کے ماننے سے انکار ہو۔
الحكم: حديث صحيح
← پچھلی حدیث (1015) باب پر واپس اگلی حدیث (1017) →