☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: قربانی کے احکام کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← شکار اور ذبیحوں سے متعلق← باب: قربانی کے احکام کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 19
حدیث نمبر: 4659 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، أَبُو سَلَمَةَ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ صَخْرٍ ، نَا حَبَّانُ بْنُ هِلالٍ ، أنا أَبَانُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ يَسَارٍ ، أَنَّهُ بَلَغَهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " الضَّحَايَا إِلَى آخِرِ الشَّهْرِ لِمَنْ أَرَادَ أَنْ يَسْتَأَنَّى ذَلِكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں: جس شخص کے پاس گنجائش ہو اور وہ پھر بھی قربانی نہ کرے تو وہ ہماری مسجد میں نہ آئے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سینگوں والے دو مینڈھوں کی قربانی کی تھی، ان میں سے ایک جانور آپ نے اپنے اور اپنے گھر والوں کی طرف سے ذبح کیا تھا اور دوسرا اپنی امت کے ان افراد کی طرف سے ذبح کیا تھا جو نہ کر سکے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4742]
حدیث نمبر: 4660 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَأَبُو رَوْقٍ الْهِزَّانِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَحْيَى بْنُ كَثِيرِ بْنِ دِرْهَمٍ ، شُعْبَةُ ، مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أُمِّ سَلَمَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَأَبُو رَوْقٍ الْهِزَّانِيُّ ، قَالا: نَا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ كَثِيرِ بْنِ دِرْهَمٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا دَخَلَ عَشْرُ ذِي الْحِجَّةِ فَأَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يُضَحِّيَ فَلْيُمْسِكْ عَنْ شَعْرِهِ وَأَظْفَارِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جب ذوالحجہ کا پہلا عشرہ شروع ہو جائے اور کوئی شخص قربانی کرنا چاہتا ہو، تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے بال اور ناخن نہ کٹوائے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4745]
حدیث نمبر: 4661 سنن دارقطنی
أَبِي ، مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، أَبُو كَامِلٍ ، الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ ، عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا أَبِي رَحِمَهُ اللَّهُ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ ، نَا أَبُو كَامِلٍ ، نَا الْحَارِثُ بْنُ نَبْهَانَ ، نَا عُتْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَحَى ذَبْحُ الأَضَاحِيِّ كُلَّ ذَبْحٍ كَانَ قَبْلَهُ، وَذَكَرَ صَوْمَ رَمَضَانَ، وَالزَّكَاةَ، وَالْغُسْلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بِمِثْلِ ذَلِكَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کے حکم نے ہر ذبیحہ کو ختم کر دیا ہے جو اس سے پہلے تھا،“ پھر آپ نے رمضان کے روزے، زکوٰۃ دینے اور غسل جنابت کا ذکر کرتے ہوئے بھی یہی بات ارشاد فرمائی۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4746]
حدیث نمبر: 4662 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْخَلالُ ، الْهَيْثَمُ بْنُ سَهْلٍ ، الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، عُبَيْدٌ الْمُكْتِبُ ، عَامِرٍ ، مَسْرُوقٍ ، عَلِيٍّ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ سُلَيْمَانَ الْخَلالُ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا عُبَيْدٌ الْمُكْتِبُ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَسَخَ الأَضْحَى كُلَّ ذَبْحٍ، وَصَوْمُ رَمَضَانَ كُلَّ صَوْمٍ، وَالْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ كُلَّ غُسْلٍ، وَالزَّكَاةُ كُلَّ صَدَقَةٍ" ، خَالَفَهُ الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ، عَنِ الْمُسَيِّبِ، هُوَ ابْنُ شَرِيكٍ، وَكِلاهُمَا ضَعِيفَانِ، وَالْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ مَتْرُوكٌ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”قربانی کے حکم نے ہر ذبیحہ کو منسوخ کر دیا ہے جو اس سے پہلے تھا، رمضان کے روزوں نے (پہلے کے) ہر روزے کو منسوخ کر دیا ہے، غسل جنابت نے (پہلے کے) ہر غسل کو منسوخ کر دیا ہے اور زکوٰۃ نے (پہلے کے) ہر صدقے کو منسوخ کر دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4747]
حدیث نمبر: 4663 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ تَمَامِ بْنِ صَالِحٍ النَّهْرَانِيُّ ، الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، عُتْبَةَ بْنِ يَقْظَانَ ، الشَّعْبِيِّ ، مَسْرُوقٍ ، عَلِيٍّ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ تَمَامِ بْنِ صَالِحٍ النَّهْرَانِيُّ بِحِمْصَ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ وَاضِحٍ ، نَا الْمُسَيِّبُ بْنُ شَرِيكٍ ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ يَقْظَانَ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مَسْرُوقٍ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نسخت الزَّكَاةُ كُلَّ صَدَقَةٍ فِي الْقُرْآنِ، وَنَسَخَ صَوْمُ رَمَضَانَ كُلَّ صَوْمٍ، وَنَسَخَ غُسْلُ الْجَنَابَةِ كُلَّ غُسْلٍ، وَنَسَخَتِ الأَضَاحِيُّ كُلَّ ذَبْحٍ" ، عُقْبَةُ بْنُ يَقْظَانَ مَتْرُوكٌ أَيْضًا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”زکوٰۃ نے قرآن میں موجود ہر صدقے کو منسوخ کر دیا ہے، رمضان کے روزے نے ہر روزے کو منسوخ کر دیا ہے، غسل جنابت نے ہر غسل کو منسوخ کر دیا ہے اور عید کی قربانی نے ہر ذبیحے کو منسوخ کر دیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4748]
حدیث نمبر: 4664 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَيَّاشَ بْنَ عَيَّاشٍ ، عِيسَى بْنِ هِلالٍ الصَّدَفِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، أَنَّ عَيَّاشَ بْنَ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَهُمْ، عَنْ عِيسَى بْنِ هِلالٍ الصَّدَفِيِّ ، حَدَّثَهُمْ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَجُلا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُمِرْتُ بِيَوْمِ الأَضْحَى عِيدًا جَعَلَهُ اللَّهُ لِهَذِهِ الأُمَّةِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: فَإِنْ لَمْ أَجِدْ إِلا مَنِيحَةَ أَبِي، أَوْ شَاةَ أَبِي أَذْبَحُهَا؟، قَالَ: لا وَلَكِنْ قَلِّمْ أَظْفَارَكَ، وَقُصَّ شَارِبَكَ، وَاحْلِقْ عَانَتَكَ، فَذَلِكَ تَمَامُ أُضْحِيَّتِكَ عِنْدَ اللَّهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کا دن عید ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے اس امت کے لیے مقرر کیا ہے۔“ اس شخص نے عرض کی: اگر میرے پاس صرف وہی جانور ہو، جو میرے والد نے مجھے عطیہ کے طور پر دیا ہو، یا میرے والد کی یا میری بیوی کی بکری ہو، جو ان لوگوں نے عطیہ کے طور پر کوئی جانور دیا ہو تو کیا میں اسے ذبح کر سکتا ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں! البتہ تم اپنے ناخن تراش لینا، مونچھیں چھوٹی کر لینا، ناف کے نیچے کے بال صاف کر لینا، تو اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں تمہاری قربانی مکمل ہو جائے گی۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4749]
حدیث نمبر: 4665 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَرَّانِيُّ ، يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، جَابِرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدَانَ ، نَا شُعَيْبُ بْنُ أَيُّوبَ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحَرَّانِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أُمِرْتُ بِالنَّحْرِ وَلَيْسَ بِوَاجِبٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے قربانی دینے کا حکم دیا گیا ہے، لیکن یہ واجب نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4750]
حدیث نمبر: 4666 سنن دارقطنی
أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَسْكَرِيُّ ، الْحُنَيْنِيُّ ، أَبُو غَسَّانَ ، قَيْسٌ ، جَابِرٍ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، الْحُنَيْنِيُّ ، أَبُو نُعَيْمٍ ، الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، جَابِرٍ
نَا أَبُو الْعَبَّاسِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَسْكَرِيُّ ، نَا الْحُنَيْنِيُّ ، نَا أَبُو غَسَّانَ ، نَا قَيْسٌ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُتِبَ عَلَيَّ النَّحْرُ، وَلَمْ يُكْتَبْ عَلَيْكُمْ، وَأُمِرْتُ بِصَلاةِ الأَضْحَى، وَلَمْ تُؤْمَرُوا بِهَا" ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا الْحُنَيْنِيُّ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ ، عَنْ جَابِرٍ مِثْلَهُ: كُتِبَ عَلَيَّ الأَضْحَى.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر قربانی کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، لیکن تم لوگوں پر لازم قرار نہیں دیا گیا، مجھے عیدالاضحیٰ کی نماز پڑھنے کا حکم دیا گیا ہے، تمہیں اس کا حکم نہیں دیا گیا۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4751]
حدیث نمبر: 4667 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، طَاوُسٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أُنْفِقَتِ الْوَرِقُ فِي شَيْءٍ أَفْضَلَ مِنْ نَحِيرَةٍ فِي يَوْمِ عِيدٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم چاندی (یعنی رقم) جس چیز میں بھی خرچ کرتے ہو، اس میں سب سے زیادہ فضیلت والی چیز عیدالاضحیٰ کے دن قربانی کرنا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4752]
حدیث نمبر: 4668 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، أَبِي ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، نَا أَبِي ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الإِبِلِ الْجَلالَةِ أَنْ يُؤْكَلَ لَحْمُهَا، وَلا يُشْرَبَ لَبَنُهَا، وَلا يُحْمَلَ عَلَيْهَا إِلا الأُدْمَ، وَلا يُذَكِّيَهَا النَّاسُ حَتَّى تُعْلَفَ أَرْبَعِينَ لَيْلَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے گندگی کھانے والے اونٹ کا گوشت کھانے اور اس کا دودھ پینے سے منع کیا ہے، اس پر صرف سامان لادا جا سکتا ہے، لوگ اسے ذبح نہیں کریں گے جب تک وہ چالیس دن تک چارہ نہ کھائے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4753]
حدیث نمبر: 4669 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْحَارِثِ الْوَاسِطِيُّ ، سَعِيدُ بْنُ سَلامٍ الْعَطَّارُ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُدَيْلٍ الْخُزَاعِيُّ ، الزُّهْرِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، وَآخَرُونَ، قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ الْحَارِثِ الْوَاسِطِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سَلامٍ الْعَطَّارُ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُدَيْلٍ الْخُزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ:" بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بُدَيْلَ بْنَ وَرْقَاءَ الْخُزَاعِيَّ عَلَى جَمَلٍ أَوْرَقَ يَصِيحُ فِي فِجَاجِ مِنًى: أَلا إِنَّ الذَّكَاةَ فِي الْحَلْقِ وَاللَّبَّةِ، أَلا وَلا تَعْجَلُوا الأَنْفُسَ أَنْ تَزْهَقَ، وَأَيَّامَ مِنًى أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ وَبِعَالٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بدیل بن ورقاء خزاعی رضی اللہ عنہ کو اونٹ پر بٹھا کر بھیجا تاکہ وہ منیٰ کے راستوں میں یہ اعلان کر دیں کہ حلق اور لبہ میں ذبح کیا جائے گا اور جان نکالنے میں جلدی نہ کرو اور منیٰ کے دن کھانے پینے اور بیویوں کے ساتھ گزارنے کے دن ہیں۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4754]
حدیث نمبر: 4670 سنن دارقطنی
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، رِفَاعَةُ بْنُ هُرَيْرٍ ، أَبِي ، عَائِشَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا رِفَاعَةُ بْنُ هُرَيْرٍ ، نَا أَبِي ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَسْتَدِينُ وَأُضَحِّي؟، قَالَ: نَعَمْ فَإِنَّهُ دَيْنٌ مَقْضِيٌّ" ، هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ، وَهُرَيْرٌ، هُوَ ابْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ، وَلَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ، وَلَمْ يُدْرِكْهَا.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں قرض لے کر قربانی کر سکتی ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! یہ ایسا قرض ہے، جسے ادا کیا جائے گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4755]
حدیث نمبر: 4671 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ ، سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّنُوخِيِّ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ سَيَّارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ التَّنُوخِيِّ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَيَّامُ التَّشْرِيقِ كُلُّهَا ذَبْحٌ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
نافع بن جبیر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ایام تشریق سارے کے سارے ذبح کے دن ہیں (یعنی ان دنوں میں قربانی ہو سکتی ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4756]
حدیث نمبر: 4672 سنن دارقطنی
جَعْفَرُ بْنُ نُصَيْرٍ ، ابْنُ رِشْدِينَ ، زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ ، سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ
نَا جَعْفَرُ بْنُ نُصَيْرٍ ، نَا ابْنُ رِشْدِينَ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ عَبَّادٍ ، نَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4757]
حدیث نمبر: 4673 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ ، عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، أَبُو مُعَيْدٍ ، سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ ، جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، نَا أَبُو مُعَيْدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ دِينَارٍ ، حَدَّثَهُ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُلُّ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ذَبْحٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تمام ایام تشریق ذبح کے دن ہیں (یعنی ان میں قربانی ہو سکتی ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4758]
حدیث نمبر: 4674 سنن دارقطنی
الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يُونُسَ السَّرَّاجُ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ رُبَيْحِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَبِي سَعِيدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " ضَحَّى بِكَبْشٍ أَقْرَنَ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا عَنِّي، وَعَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سینگوں والے مینڈھے کی قربانی کی، پھر یہ دعا کی: ”اے اللہ! یہ میری طرف سے اور میری امت کے ہر اس فرد کی طرف سے ہے جو قربانی نہ کر سکے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4759]
حدیث نمبر: 4675 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ ، عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، الْمُطَّلِبِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنَ حَنْطَبٍ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُكَيْرٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقَارِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو ، عَنِ الْمُطَّلِبِ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنَ حَنْطَبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الأَضْحَى بِالْمُصَلَّى، فَلَمَّا صَلَّى وَقَضَى خُطْبَتَهُ، نزل عَنْ مِنْبَرِهِ فَأُتِيَ بِكَبْشِهِ فَذَبَحَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِيَدِهِ، وَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ وَاللَّهُ أَكْبَرُ هَذَا عَنِّي، وَعَنْ مَنْ لَمْ يُضَحِّ مِنْ أُمَّتِي" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ نماز عیدالاضحیٰ میں عیدگاہ میں موجود تھا، جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز پڑھ لی اور خطبہ مکمل کر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے منبر سے نیچے اترے، آپ ایک مینڈھے کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے اسے ذبح کیا اور آپ نے ”بسم اللہ واللہ اکبر“ پڑھا (اور یہ کہا): ”یہ میری طرف سے اور میری امت کے ہر اس شخص کی طرف سے ہے جو قربانی نہ کر سکے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4760]
حدیث نمبر: 4676 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، أَبِي ، أَبُو سُحَيْمٍ الْمُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، أَنَسٍ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبِي ، نَا أَبُو سُحَيْمٍ الْمُبَارَكُ بْنُ سُحَيْمٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" أَنَّهُ ضَحَّى بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ، أَحَدُهُمَا عَنْ أُمَّتِهِ، وَالآخَرُ عَنْهُ وَعَنْ أَهْلِ بَيْتِهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ نے دو سفید و سیاہ رنگ کے مینڈھوں کو ذبح کیا تھا، ان میں سے ایک آپ کی امت کی طرف سے تھا اور دوسرا آپ کی طرف سے اور آپ کے اہل خانہ کی طرف سے تھا۔ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4761]
حدیث نمبر: 4677 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَبَّانَ ، عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، ابْنُ عُلاثَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، الأَعْرَجِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَبَّانَ ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحُصَيْنِ ، نَا ابْنُ عُلاثَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَجَدَ مِنْكُمْ سَعَةً فَلَمْ يُضَحِّ، فَلا يَقْرَبَنَّ مُصَلانَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کے پاس گنجائش ہو، اور وہ پھر بھی قربانی نہ کرے تو وہ ہماری عیدگاہ میں نہ آئے۔“ [سنن الدارقطني/ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ/حدیث: 4762]