☽ 11 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← مشروبات کا بیان← كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 89
Page 4 of 5
Hadith No.: 4589 Sunan Daraqutni
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّا نَنْبِذُ نَبِيذًا فَنَشْرَبُهُ عَلَى طَعَامِنَا، فَقَالَ: اشْرَبُوا وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ، فَأَعَادُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قَلِيلِ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نبیذ تیار کرتے ہیں اور اسے کھانے کے ساتھ پیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پی لیا کرو لیکن ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔“ انہوں نے اپنی بات دہرائی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس چیز کو تھوڑی مقدار استعمال کرنے سے بھی منع کیا ہے جس کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر دیتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4671]
Hadith No.: 4590 Sunan Daraqutni
بَكْرُ بْنُ خِدَاشٍ ، عَبْدِ الأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَخْسِيُّ، نَا بَكْرُ بْنُ خِدَاشٍ ، نَا قَطَنٌ، عَنْ عَبْدِ الأَعْلَى الثَّعْلَبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، قَالَ:" انْطَلَقْتُ أَنَا وَأَبِي، إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، لِعَشَاءٍ فَتَعَشَّى، ثُمَّ سَقَانَا، ثُمَّ خَرَجْنَا فِي الظُّلْمَةِ، فَلَمْ نَهْتَدِ فَأَرْسَلَ مَعَنَا بِشُعْلَةٍ مِنْ نَارٍ وَخَرَجْنَا" .
Translation: محمد محی الدین .
عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں: میں اور میرے والد سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے ہمیں رات کا کھانا کھلایا، پھر انہوں نے ہمیں مشروب پلایا، پھر ہم تاریکی میں وہاں سے نکلے تو ہمیں راستے کا پتا نہیں چل رہا تھا تو انہوں نے ہمارے ساتھ آگ کا شعلہ بھی دیا تو ہم وہاں سے روانہ ہوئے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4672]
Hadith No.: 4591 Sunan Daraqutni
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، شَرِيكٌ ، زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ ، أَبِي عِيَاضٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ فَيَّاضٍ ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ:" ذُكِرَتِ الأَوْعِيَةُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ: لا ظُرُوفَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ وَلا تَسْكَرُوا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے میں نے چند برتنوں کا تذکرہ کیا تو ایک دیہاتی بولا: برتنوں میں تو کوئی حرج نہیں ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو اور نشے کا شکار نہ ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4673]
Hadith No.: 4592 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، ابْنِ عَوْنٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنِ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالُوا: نَا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لِوَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ: لا تَشْرَبُوا فِي نَقِيرٍ، وَلا مُقَيَّرٍ، وَلا دُبَّاءٍ، وَلا حَنْتَمٍ، وَلا مَزَادَةٍ، وَلَكِنِ اشْرَبُوا فِي سِقَاءِ أَحَدِكُمْ غَيْرَ مُسْكِرٍ، فَإِنْ خَشِيَ شِدَّتَهُ فَلْيَصُبَّ عَلَيْهِ الْمَاءَ" ، لَفْظُ ابْنِ مَنِيعٍ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عبدالقیس قبیلے کے وفد سے فرمایا: ”تم لوگ مقیر، مقیر، دباء، حنتم، مزادہ (یہ سب شراب تیار کرنے کے مختلف برتن ہیں) تم اس میں کچھ نہ پیو، بلکہ مشکیزے میں پی لو اور وہ چیز پیو، جو نشہ آور نہ ہو، اگر اس کے تیز ہونے کا اندیشہ ہو، تو اس پر پانی ڈال لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4674]
Hadith No.: 4593 Sunan Daraqutni
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، الزَّنْجِيُّ بْنُ خَالِدٍ ، زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، سُمَيٍّ ، أَبِي صَالِحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، حَدَّثَنَا الزَّنْجِيُّ بْنُ خَالِدٍ ، نَا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ ، عَنْ سُمَيٍّ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا دَخَلَ أَحَدُكُمْ عَلَى أَخِيهِ الْمُسْلِمِ فَأَطْعَمَهُ فَلْيَأْكُلْ مِنْ طَعَامِهِ وَلا يَسْأَلْهُ، وَإِنْ سَقَاهُ شُرْبًا فَلْيَشْرَبْ مِنْ شَرَابِهِ وَلا يَسْأَلْهُ عَنْهُ، وَإِنَّ خَشِيَ مِنْهُ فَلْيَكْسِرْهُ بِالْمَاءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب کوئی شخص اپنے مسلمان بھائی کے پاس جائے تو وہ اسے کھلائے، تو آدمی کو چاہیے کہ وہ کھانا کھائے اور اس سے کوئی فرمائش نہ کرے، اگر وہ اسے کوئی مشروب پلائے تو وہ اس مشروب کو پی لے اور اس سے مزید کوئی فرمائش نہ کرے اور اگر اسے اس مشروب کے بارے میں اندیشہ ہو، تو اس میں پانی ڈال کر اس کا روزہ توڑ دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4675]
Hadith No.: 4594 Sunan Daraqutni
أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ ، أَبُو غَسَّانَ ، أَبُو الأَحْوَصِ ، سِمَاكٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِيهِ ، أَبِي بُرْدَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ وَاصِلٍ ، نَا أَبُو غَسَّانَ ، نَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" اشْرَبُوا فِي الْمُزَفَّتِ وَلا تَسْكَرُوا" ، وَهِمَ فِيهِ أَبُو الأَحْوَصِ فِي إِسْنَادِهِ وَمَتْنِهِ. وَقَالَ غَيْرُهُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنِ الْقَاسِمِ، عَنِ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ:" وَلا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم لوگ مزفت (مخصوص برتن) میں (عام مشروب) پی لیا کرو لیکن نشہ آور مشروب نہ پینا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم نشہ آور مشروب نہ پینا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4676]
Hadith No.: 4595 Sunan Daraqutni
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي ، لُوَيْنٌ ، مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، سِمَاكٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْبَاقِي ، نَا لُوَيْنٌ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" نَهَيْتُكُمْ عَنِ الظُّرُوفِ فَاشْرَبُوا فِيمَا شِئْتُمْ وَلا تَسْكَرُوا" ، رَوَاهُ غَيْرُهُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ، فَقَالَ:" وَلا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا"، وَقَالَ ذَلِكَ يَحْيَى بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ، وَهُوَ إِمَامٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ.
Translation: محمد محی الدین .
ابن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں نے تمہیں مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا، تو تم جس برتن میں چاہو مشروب پی لو، لیکن نشے والی چیز نہ پینا۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”نشے والی چیز نہ پینا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4677]
Hadith No.: 4596 Sunan Daraqutni
عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ ، يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، سِمَاكٍ ، الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ابْنِ بُرَيْدَةَ ، أَبِيهِ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْهَيْثَمِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُنَّا نَهَيْنَاكُمْ عَنِ الشُّرْبِ فِي الأَوْعِيَةِ فَاشْرَبُوا فِي أَيِّ سِقَاءٍ شِئْتُمْ، وَلا تَشْرَبُوا مُسْكِرًا" ، وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
Translation: محمد محی الدین .
ابن بریدہ اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ہم نے پہلے تمہیں مخصوص برتنوں میں پینے سے منع کیا تھا، تو اب تم جس برتن میں چاہو پی لو، لیکن نشہ آور چیز نہ پینا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4678]
Hadith No.: 4597 Sunan Daraqutni
عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبُو كَامِلٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ ، جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ ، مَسْرُوقِ بْنِ الأَجْدَعِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ
قُرِئَ عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ أَبُو كَامِلٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا فَرْقَدٌ السَّبَخِيُّ ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ مَسْرُوقِ بْنِ الأَجْدَعِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ:" بَيْنَا نَحْنُ نُزُولٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالأَبْطَحِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ فِيهِ: أَلا إِنِّي كُنْتُ نَهَيْتُكُمْ عَنْ زِيَارَةِ الْقُبُورِ، فَزُورُوهَا تُذَكِّرْكُمْ آخِرَتَكُمْ، وَنَهَيْتُكُمْ عَنْ لُحُومِ الأَضَاحِيِّ أَنْ تَأْكُلُوهَا فَوْقَ ثَلاثٍ، فَكُلُوا وَادَّخِرُوا، وَنَهَيْتُكُمْ عَنِ الأَوْعِيَةِ وَإِنَّ الأَوْعِيَةَ لا تُحَرِّمُ شَيْئًا، فَاشْرَبُوا وَلا تَسْكَرُوا" ، فَرْقَدٌ، وَجَابِرٌ، ضَعِيفَانِ، وَلا يَصِحُّ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ وادی بطحا میں پڑاؤ کیا (اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے، جس کے یہ الفاظ ہیں): ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت کرنے سے منع کیا تھا، اب تم ان کی زیارت کیا کرو کیونکہ یہ تمہیں تمہاری آخرت کی یاد دلائیں گی، میں نے تمہیں تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے منع کیا تھا تو اب تم اسے کھا بھی لیا کرو اور ذخیرہ بھی کیا کرو اور میں نے تمہیں مخصوص برتنوں سے منع کیا تھا تو برتن کسی چیز کو حرام نہیں کرتے ہیں، تم ان میں پی لیا کرو لیکن نشے والی چیز نہ پینا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4679]
Hadith No.: 4598 Sunan Daraqutni
ابْنُ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، لِعُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ مُبَشِّرٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" كُنْتُ أَنْبِذُ النَّبِيذَ لِعُمَرَ بِالْغَدَاةِ وَيَشْرَبُهُ عَشِيَّةً، وَأَنْبِذُ لَهُ عَشِيَّةً، وَيَشْرَبُهُ غُدْوَةً وَلا يَجْعَلُ فِيهِ عَكَرًا" .
Translation: محمد محی الدین .
زید بن اسلم بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے صبح کے وقت نبیذ تیار کرتا تھا، جسے وہ شام کے وقت پی لیا کرتے تھے اور شام کے وقت نبیذ تیار کرتا تھا جسے وہ صبح پی لیا کرتے تھے، لیکن اس میں جوش نہیں آنے دیتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4680]
Hadith No.: 4599 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، شَرِيكٌ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ
نَا نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا مُحْرِزُ بْنُ عَوْنٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" إِنِّي لأَشْرَبُ هَذَا النَّبِيذَ الشَّدِيدَ، يَقْطَعُ مَا فِي بُطُونِنَا مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں یہ تیز نبیذ پیتا ہوں جو ہمارے پیٹ میں موجود اونٹوں کے گوشت کو ہضم کر دیتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4681]
Hadith No.: 4600 Sunan Daraqutni
خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" نُبِذَ لِعُمَرَ لِقُدُومِهِ فَتَأَخَّرَ يَوْمًا فَأَتَى بِنَبِيذٍ قَدِ اشْتَدَّ، قَالَ: فَدَعَا بِجِفَانٍ فَصَبَّهُ، ثُمَّ صَبَّ عَلَيْهِ مِنَ الْمَاءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے نبیذ تیار کی گئی، اس موقع پر جب انہوں نے آنا تھا لیکن وہ تاخیر سے آئے، ان کی خدمت میں نبیذ پیش کی گئی جو تیز ہو چکی تھی تو انہوں نے ایک پیالہ منگوا کر اس میں ڈال دیا اور پھر اس پر پانی بھی ڈال دیا اور یوں اس کی شدت کو کم کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4682]
Hadith No.: 4601 Sunan Daraqutni
خَلْفٌ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، نَا خَلْفٌ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ:" تَلَقَّتْ ثَقِيفٌ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِنَبِيذٍ، فَوَجَدَهُ شَدِيدًا، فَدَعَا بِمَاءٍ فَصَبَّ عَلَيْهِ مَرَّتَيْنِ، أَوْ ثَلاثًا" .
Translation: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ ثقیف قبیلے کے لوگ نبیذ لے کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کو پایا کہ وہ تیز ہو چکی تھی تو انہوں نے پانی منگوا کر اس میں دو یا تین مرتبہ ملا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4683]
Hadith No.: 4602 Sunan Daraqutni
عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، إِسْرَائِيلَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ، نَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ ، قَالَ: حَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ حَجَّتَيْنِ فَسَمِعْتُهُ، يَقُولُ:" إِنَّا لَنَشْرَبُ النَّبِيذَ، لِيَقْطَعَ مَا فِي بُطُونِنَا مِنْ لُحُومِ الإِبِلِ أَنْ يُؤْذِيَنَا" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن میمون بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ دو مرتبہ حج کیا ہے، میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا ہے: ہم لوگ نبیذ پیتے ہیں تاکہ ہمارے پیٹ میں موجود گوشت ہمیں اذیت نہ پہنچائے (یعنی وہ صحیح طرح سے ہضم ہو جائے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4684]
Hadith No.: 4603 Sunan Daraqutni
سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ الْمِشْرَقِيِّ ، سَعِيدِ بْنِ ذِي لَعْوَةَ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ خُشَيْشٍ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ الْمِشْرَقِيِّ ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ ذِي لَعْوَةَ ، أَنَّ أَعْرَابِيًّا شَرِبَ مِنْ إِدَاوَةِ عُمَرَ نَبِيذًا فَسَكِرَ،" فَضَرَبَهُ عُمَرُ الْحَدَّ" ، لا يُثْبَتُ هَذَا.
Translation: محمد محی الدین .
سعید نامی راوی بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے برتن میں سے نبیذ پی لی، اسے نشہ ہو گیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس پر حد جاری کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4685]
Hadith No.: 4604 Sunan Daraqutni
أَبُو الْمُوَجِّهِ ، عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، الْحَسَنِ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، عُمَرَ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ، نَا أَبُو الْمُوَجِّهِ ، نَا عَبْدَانُ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ، أَنَّ عُمَرَ " مَرَّ عَلَى إِدَاوَةٍ لِرَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ، فَقَالَ: ائْتُونِي بِهَذَا النَّبِيذِ، فَأُتِيَ بِهِ فَأَخَذَهُ فَوَجَدَهُ شَدِيدًا، فَقَالَ: مَنْ رَابَهُ مِنْ هَذَا النَّبِيذِ شَيْءٌ فَلْيَكْسِرْ مُنْتَهُ بِالْمَاءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
عثمان بن ابوالعاص بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ثقیف قبیلے کے ایک شخص کے برتن کے پاس سے گزرے تو فرمایا: یہ نبیذ مجھے لا کر دو، وہ ان کی خدمت میں لائی گئی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسے لیا تو پایا کہ وہ تیز تھی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس شخص کو اس نبیذ میں تیزی محسوس ہو، وہ پانی کے ذریعے اس کی شدت کو کم کر دے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4686]
Hadith No.: 4605 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، نَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ ، قَالَ: حَمَلْتُ سِلالا مِنْ خَبِيصٍ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَلَمَّا وَضَعْتُهُنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ فَتْحَ بَعْضَهُنَّ، فَقَالَ:" يَا عُتْبَةُ، كُلُّ الْمُسْلِمِينَ يَجِدُ مثل هَذَا؟، قُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ هَذَا شَيْءٌ يَخْتَصُّ بِهِ الأُمَرَاءُ، قَالَ: ارْفَعْهُ لا حَاجَةَ لِي فِيهِ، قَالَ: فَبَيْنَا أَنَا عِنْدَهُ إِذْ دَعَا بِغَدَائِهِ فَأُتِيَ بِلَحْمٍ غَلِيظٍ وَبِخُبْزٍ خَشِنٍ، فَجَعَلْتُ أَهْوَى إِلَى الْبَضْعَةِ أَحْسَبُهَا سَنَامًا، فَإِذَا هِيَ عِلْبَاءُ الْعَنَقِ، فَأَلُوكُهَا فَإِذَا غَفَلَ عَنِّي جَعَلْتُهَا بَيْنِي وَبَيْنَ الْخِوَانِ، ثُمَّ دَعَا بِنَبِيذٍ لَهُ قَدْ كَادَ أَنْ يَصِيرَ خَلا فَمَزَجَهُ حَتَّى إِذَا أَمْكَنَ شَرِبَ وَسَقَانِي، ثُمَّ قَالَ: يَا عُتْبَةُ، إِنَّا نَنْحَرُ كُلَّ يَوْمٍ جَزُورًا، فَأَمَّا وَرِكُهَا وَأَطَايِبُهَا فَلِمَنْ حَضَرْنَا مِنْ أَهْلِ الآفَاقِ وَالْمُسْلِمِينَ، وَأَمَّا عُنُقُهَا فَلَنَا نَأْكُلُ هَذَا اللَّحْمَ الْغَلِيظَ الَّذِي رَأَيْتَ، وَنَشْرَبُ عَلَيْهِ مِنْ هَذَا النَّبِيذِ يَقْطَعُهُ فِي بُطُونِنَا" .
Translation: محمد محی الدین .
عتبہ بن فرقد بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں مٹھائی کے تھال لے کر آیا، وہ میں نے ان کے سامنے رکھے، انہوں نے ان میں سے کسی ایک کو کھول کر دیکھا تو دریافت کیا: اے عتبہ! تمام مسلمانوں کو یہ چیز نصیب ہو جاتی ہے؟ میں نے عرض کی: جی نہیں! یہ چیز صرف امیر لوگوں کو ملتی ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم اسے اٹھا لو، مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران میری موجودگی میں انہوں نے کھانا منگوا لیا تو ان کے لیے موٹا گوشت اور سخت روٹی لائے گئے۔ میں نے اس گوشت کو کھانے کا ارادہ کیا، میں اسے کوہان کا گوشت سمجھا تھا لیکن وہ گردن کا گوشت تھا، پس اسے منہ میں چباتا رہا، جب وہ میری طرف سے غافل ہوئے تو میں نے اس گوشت کو اپنے اور دستر خوان کے درمیان میں رکھ دیا، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبیذ منگوائی جو سرکہ بننے والی تھی، انہوں نے اس میں تھوڑا سا پانی ملایا، پھر اسے تھوڑی دیر ویسے ہی رہنے دیا، پھر وہ مجھے بھی پلایا اور خود بھی پیا، پھر بولے: اے عتبہ! ہم روزانہ اونٹ کا گوشت پکاتے ہیں اور اس کا سرین کا اچھا گوشت مہمان کو یا عام مسلمانوں کو کھلا دیتے ہیں اور گردن کا وہ گوشت جو گلتا نہیں ہے اسے خود کھاتے ہیں، جو تم نے ابھی دیکھا بھی ہے، اس کے بعد یہ نبیذ پی لیتے ہیں تاکہ ہمارے پیٹ میں وہ گوشت ہضم ہو جائے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4687]
Hadith No.: 4606 Sunan Daraqutni
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُشْكَانَ الْمَرْوَزِيُّ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى السَّرَخْسِيُّ الْقَاضِي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ، نَا عَبْدَانُ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، قَالَ: سَأَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، أَبَا حَنِيفَةَ،" عَنِ الشَّرَابِ، قَالَ: حَدَّثُونَا مِنْ قِبَلِ أَبِيكَ رَحْمَةُ اللَّهِ عَلَيْهِ، قَالَ:" إِنْ رَابَكُمْ فَاكْسِرُوهُ بِالْمَاءِ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ: فَإِذَا تَيَقَّنْتَ وَلَمْ تَرْتَبْ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن مبارک بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر عمری نے امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ سے مشروب کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ آپ کے والد کے حوالے سے لوگوں نے ہمیں یہ حدیث سنائی ہے کہ انہوں نے یہ فرمایا تھا: اگر تمہیں اس بارے میں اندیشہ ہو، تو تم پانی کے ذریعے اس کے زور کو توڑ دو، تو عبداللہ بن عمر عمری نے ان سے کہا: جب آپ کو اس بات کا یقین ہے، تو پھر آپ اس میں اوپر نیچے نہ کریں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4688]
Hadith No.: 4607 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، ابْنُ وَهْبٍ ، يُونُسُ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، ابْنِ شِهَابٍ ، السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ،" أَنَّهُ جَلَدَ رَجُلا وَجَدَ مِنْهُ رِيحَ شَرَابٍ، الْحَدَّ تَامًّا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو حد کے طور پر پورے کوڑے لگائے تھے جس کے منہ سے شراب کی بو پائی گئی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4689]
Hadith No.: 4608 Sunan Daraqutni
ابْنُ خُشَيْشٍ ، سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، وَكِيعٌ ، شَرِيكٍ ، فِرَاسٍ ، الشَّعْبِيِّ ، عَلِيٍّ
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا ابْنُ خُشَيْشٍ ، نَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا وَكِيعٌ ، عَنْ شَرِيكٍ ، عَنْ فِرَاسٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، أَنَّ رَجُلا شَرِبَ مِنْ إِدَاوَةِ عَلِيٍّ نَبِيذًا بِصِفِّينَ فَسَكِرَ،" فَضَرَبَهُ عَلِيُّ عَلَيْهِ السَّلامُ الْحَدَّ" .
Translation: محمد محی الدین .
شعبی بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے سیدنا علی علیہ السلام کے برتن میں سے نبیذ پی لی، یہ صفین کے مقام کی بات ہے، اسے نشہ ہو گیا تو سیدنا علی علیہ السلام نے اس پر حد جاری کی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4690]