☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 4589
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 4589
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنَّا نَنْبِذُ نَبِيذًا فَنَشْرَبُهُ عَلَى طَعَامِنَا، فَقَالَ: اشْرَبُوا وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ، فَأَعَادُوا عَلَيْهِ، فَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قَلِيلِ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نبیذ تیار کرتے ہیں اور اسے کھانے کے ساتھ پیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پی لیا کرو لیکن ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔“ انہوں نے اپنی بات دہرائی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس چیز کو تھوڑی مقدار استعمال کرنے سے بھی منع کیا ہے جس کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر دیتی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4671]
← Previous Hadith (4588) Back to Bab Next Hadith → (4590)