☽ 8 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

Sunan Daraqutni

Hadith No.: 4588
Books← Sunan Daraqutni← Chapters← Bab← Hadith No. 4588
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، الأَوْزَاعِيُّ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَتَاهُ قَوْمٌ فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّا نَنْبِذُ النَّبِيذَ فَنَشْرَبُهُ عَلَى غَدَائِنَا وَعَشَائِنَا، قَالَ: اشْرَبُوا وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نُكْسِرُهُ بِالْمَاءِ، فَقَالَ: حَرَامٌ قَلِيلُ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نبیذ تیار کرتے ہیں اور صبح شام اسے پیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پی لیا کرو لیکن (یہ یاد رکھنا) ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم پانی کے ذریعے (اس کے نشے کی تیزی کو) توڑ دیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر رہی ہو، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرِهَا/حدیث: 4670]
← Previous Hadith (4587) Back to Bab Next Hadith → (4589)