☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اللہ کی راہ میں کوئی چیز وقف کرنے کے احکام
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← وقف کا بیان← اللہ کی راہ میں کوئی چیز وقف کرنے کے احکام
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 4317 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، عَلِيُّ بْنُ إِشْكَابَ ، إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، سُفْيَانَ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ إِشْكَابَ ، نَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُصْطَلِقِ ، قَال:" لَمْ يَتْرُكْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَفْرَاءَ وَلا بَيْضَاءَ إِلا أَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً، وَبَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے (وصال کے بعد) کوئی سونا یا چاندی نہیں چھوڑے تھے، صرف ایک زمین چھوڑی تھی، جسے آپ نے صدقہ قرار دیا تھا، اور ایک سفید خچر کو چھوڑا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4397]
حدیث نمبر: 4318 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، مُسَدَّدٌ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، سُفْيَانُ ، أَبُو إِسْحَاقَ ، عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا مُسَدَّدٌ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ ، وَهُوَ يَقُولُ:" مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلا سِلاحَهُ، وَبَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ، وَأَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ترکے میں صرف اپنے ہتھیار، اپنا سفید خچر اور ایک زمین چھوڑی تھی، جسے آپ نے صدقہ قرار دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4398]
حدیث نمبر: 4319 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا بِمِصْرَ ، أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ ، قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو الأَحْوَصِ ، أَبِي إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا بِمِصْرَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ النَّسَائِيُّ ، نَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ:" مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِينَارًا وَلا دِرْهَمًا، وَلا عَبْدًا، وَلا أَمَةً إِلا بَغْلَتَهُ الشَّهْبَاءَ الَّتِي كَانَ يَرْكَبُهَا، وَسِلاحَهُ، وَأَرْضًا جَعَلَهَا فِي سَبِيلِ اللَّهِ" ، قَالَ قُتَيْبَةُ مَرَّةً أُخْرَى:" جَعَلَهَا صَدَقَةً".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے کوئی دینار یا کوئی درہم یا کوئی غلام یا کوئی کنیز (ترکے میں) نہیں چھوڑے تھے، صرف آپ کا سفید خچر تھا، جس پر آپ سوار ہوا کرتے تھے، آپ کا اسلحہ تھا اور ایک زمین تھی، جسے آپ نے اللہ کے نام پر (صدقے کے طور پر) کر دیا تھا۔ قتیبہ نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”آپ نے اسے صدقہ قرار دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4399]
حدیث نمبر: 4320 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، زُهَيْرٌ ، أَبُو إِسْحَاقَ ، عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُونُسَ ، نَا زُهَيْرٌ ، نَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ،" خَتَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخِي امْرَأَتِهِ، قَالَ: مَا تَرَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ مَوْتِهِ دِرْهَمًا، وَلا دِينَارًا، وَلا عَبْدًا، وَلا أَمَةً، وَلا شَيْئًا إِلا بَغْلَتَهُ وَسِلاحَهُ، وَأَرْضًا تَرَكَهَا صَدَقَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بر اور نسبتی اور آپ کی اہلیہ محترمہ کے بھائی ہیں، وہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے وصال کے وقت کوئی درہم و دینار، غلام، کنیز یا کوئی بھی چیز ترکے میں نہیں چھوڑی تھی، صرف آپ کا خچر تھا، آپ کے ہتھیار تھے اور ایک زمین تھی، جسے آپ نے صدقے کے طور پر چھوڑا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4400]
حدیث نمبر: 4321 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، أَبِيهِ ، عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ الْحَارِثِ ، يَقُولُ:" مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَا تَرَكَ إِلا بَغْلَتَهُ الْبَيْضَاءَ، وَسِلاحَهُ، وَأَرْضًا جَعَلَهَا صَدَقَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عمرو بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا وصال ہوا، تو آپ نے ترکے میں صرف اپنا سفید خچر، اپنا اسلحہ اور ایک زمین چھوڑی تھی، جسے آپ نے صدقہ قرار دیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4401]
حدیث نمبر: 4322 سنن دارقطنی
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، مُطَرِّفٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُطَرِّفٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ،" أَنَّ أَوَّلَ صَدَقَةٍ تُصُدِّقَ بِهَا فِي الإِسْلامِ صَدَقَةُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَأَنَّ عُمَرَ ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" أَشِرْ كَيْفَ أَصْنَعُ؟ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: احْبِسْ أَصْلَهَا وَسَبِّلْ ثَمَرَهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ اسلام میں کیا جانے والا پہلا صدقہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کیا تھا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی تھی: ”یا رسول اللہ! آپ مجھے مشورہ دیجیے کہ میں اس کے بارے میں کیا طرز عمل اختیار کروں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اس زمین کو اپنے پاس رکھو اور اس کے پھل کو اللہ کی راہ میں دے دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4402]
حدیث نمبر: 4323 سنن دارقطنی
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَزْدِيُّ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ ابْنَةِ كَعْبٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ سَهْلٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبُ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، الْهَيْثَمُ بْنُ سَهْلٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ابْنُ عَوْنٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرُ
نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَزْدِيُّ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ ابْنَةِ كَعْبٍ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا أَيُّوبُ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنِّي أَصَبْتُ مَالا بِخَيْبَرَ لَمْ أُصِبْ مَالا أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهُ، فَقَالَ لَهُ: إِنْ شِئْتَ تَصَدَّقْتَ بِهِ وَأَمْسَكْتَ أَصْلَهُ، قَالَ: فَتَصَدَّقَ بِهِ عُمَرُ عَلَى الْقُرْبَى، وَالْمَسَاكِينِ، وَابْنِ السَّبِيلِ، لا جُنَاحَ عَلَى مَنْ وَلِيَهَا أَنْ يَأْكُلَ أَوْ يُطْعِمَ صَدِيقًا غَيْرَ مُتَمَوِّلٍ مِنْهُ مَالا، أَوْ مُتَأَثِّلٍ مِنْهُ مَالا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھے خیبر میں ایک زمین ملی ہے، مجھے اس سے زیادہ پسندیدہ زمین کبھی نہیں ملی۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو اس کے (پھل کو) صدقہ کر دو اور اصل زمین اپنے پاس رکھو۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس کے (پھل کو) اپنے قریبی رشتے داروں، غریبوں اور مسافروں کے لیے صدقہ قرار دیا تھا اور اس کی نگرانی کرنے والے شخص کو بھی کوئی گناہ نہیں ہو گا، اگر وہ خود اس میں سے کھا لیتا ہے یا اپنے کسی دوست کو کھلا دیتا ہے، بشرطیکہ وہ مال جمع کرنے والا نہ ہو۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4403]
حدیث نمبر: 4324 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَسَدٍ الْهَرَوِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو جَعْفَرٍ الْحَرَّانِيُّ ، يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، أَيُّوبَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَسَدٍ الْهَرَوِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ أَبُو جَعْفَرٍ الْحَرَّانِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، أَنَّهُ أَصَابَ أَرْضًا بِخَيْبَرَ، يُقَالُ لَهَا: ثَمْغٌ، فَسَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ:" احْبِسْ أَصْلَهَا وَتَصَدَّقْ بِثَمَرَتِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خیبر میں زمین ملی، جس کا نام ثمغ تھا، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس کے بارے میں دریافت کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”یہ زمین تم اپنے پاس رہنے دو اور اس کے پھل کو صدقہ کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4404]
حدیث نمبر: 4325 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، إِسْمَاعِيلُ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُطَّلِبِ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " اسْتَأْذَنَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنْ يَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ بِثَمْغٍ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَصَدَّقْ بِهِ تَقْسِمُ ثَمَرَهُ، وَتَحْبِسُ أَصْلَهُ لا يُبَاعُ، وَلا يُورَثُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ”شمغ“ میں موجود اپنی زمین صدقہ کرنے کے بارے میں اجازت مانگی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے صدقہ اس طرح کرو کہ تم اس کا پھل تقسیم کر دو اور زمین اپنے پاس رہنے دو، جسے فروخت بھی نہ کیا جا سکے اور وراثت میں منتقل بھی نہ کیا جا سکے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4405]
حدیث نمبر: 4326 سنن دارقطنی
عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ بِلالٍ ، حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، الْحُسَيْنُ بْنُ الْهَيْثَمِ أَبُو الرَّبِيعِ الرَّازِيُّ ، حَرْمَلَةُ ، ابْنُ وَهْبٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الْمُطَّلِبِ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ بِلالٍ ، نَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، قَالا: نَا ابْنُ وَهْبٍ . ح وثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْهَيْثَمِ أَبُو الرَّبِيعِ الرَّازِيُّ ، نَا حَرْمَلَةُ ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ الْمُطَّلِبِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ " اسْتَشَارَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَنْ يَتَصَدَّقَ بِمَالِهِ الَّذِي بِثَمْغٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: تَصَدَّقْ بِثَمَرِهِ، وَاحْبِسْ أَصْلَهُ لا يُبَاعُ، وَلا يُورَثُ" ، وَقَالَ أَبُو الرَّبِيعِ:" تَصَدَّقْ بِهِ تَقْسِمُ ثَمَرَهُ، وَتَحْبِسُ أَصْلَهُ، لا يُبَاعُ، وَلا يُورَثُ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اس بارے میں مشورہ لیا کہ وہ ثمغ میں موجود اپنی زمین کو صدقہ کر دیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کے پھل کو صدقہ کر دو اور زمین اپنے پاس رہنے دو، اس طرح کہ اسے فروخت نہ کیا جا سکے اور اسے وراثت میں بھی نہ دیا جا سکے۔“ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”تم اسے اس طرح صدقہ کرو کہ اس کا پھل تقسیم ہو جائے اور اصل زمین تمہارے پاس رہے کہ اسے فروخت نہ کیا جا سکے اور وراثت میں نہ دیا جا سکے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4406]
حدیث نمبر: 4327 سنن دارقطنی
جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ ، مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ ، أَبُو غَسَّانَ الْكِنَانِيُّ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ ، نَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو غَسَّانَ الْكِنَانِيُّ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ" اسْتَأْمَرَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَدَقَتِهِ بِثَمْغٍ، فَقَالَ: احْبِسْ أَصْلَهَا، وَسَبِّلْ ثَمَرَتَهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شمغ میں موجود زمین صدقہ کرنے کے بارے میں اجازت مانگی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم زمین اپنے پاس رہنے دو اور اس کے پھل کو اللہ کی راہ میں دے دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4407]
حدیث نمبر: 4328 سنن دارقطنی
أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَهْرَيَارَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّكَّرِيُّ ، أَبُو سَهْلٍ ، الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، مُحَمَّدَ بْنَ الْمُصَفَّى ، بَقِيَّةُ ، سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْمَكِّيُّ ، عُبَيْدِ اللَّهِ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
وثنا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شَهْرَيَارَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّكَّرِيُّ . ح وثنا أَبُو سَهْلٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَعْمَرِيُّ ، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُصَفَّى ، قَالا: نَا بَقِيَّةُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْمَكِّيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عُمَرَ ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" عَنْ أَرْضِي مِنْ ثَمْغٍ، فَقَالَ: احْبِسْ أَصْلَهَا وَسَبِّلْ ثَمَرَهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں نے شمغ میں موجود اپنی زمین کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زمین اپنے پاس رہنے دو اور اس کے پھل کو صدقہ کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4408]
حدیث نمبر: 4329 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، أَحْمَدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ هِلالٍ ، عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ ، عُمَرَ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ هِلالٍ ، نَا عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَتَصَدَّقَ بِمَالِي، قَالَ: احْبِسْ أَصْلَهَا، وَتَصَدَّقْ بِثَمَرَتِهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے یہ نذر مانی ہے کہ میں اپنے مال کو صدقہ کر دوں گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم زمین کو اپنے پاس رہنے دو اور اس کے پھل کو صدقہ کر دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْأَحْبَاسِ/حدیث: 4409]