☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
خبر واحد عمل کو واجب کر دیتی ہے
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← وکالہ کا بیان← خبر واحد عمل کو واجب کر دیتی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 13
حدیث نمبر: 4227 سنن دارقطنی
الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الأَزْدِيُّ ، يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ، حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، أَنَسٍ
نَا نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ، نَا الْحَسَنُ بْنُ غُلَيْبٍ الأَزْدِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَبَّانَ، نَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: كَانَ أَبُو طَلْحَةَ، وَأُبَيُّ بْنُ كَعْبٍ، وَسُهَيْلُ بْنُ بَيْضَاءَ عِنْدَ أَبِي طَلْحَةَ يَشْرَبُونَ مِنْ شَرَابِ تَمْرٍ وَبُسْرٍ، أَوْ قَالَ: رُطَبٍ وَأَنَا أَسْقِيهِمْ مِنَ الشَّرَابِ حَتَّى كَادَ يَأْخُذُ مِنْهُمْ فَمَرَّ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ، فَقَالَ:" أَلا هَلْ عَلِمْتُمْ أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ؟، فَقَالُوا: يَا أَنَسُ، اكْفِ مَا فِي إِنَائِكَ، وَمَا قَالُوا: حَتَّى نَتَبَيَّنَ، قَالَ: فَكَفَأْتُهُ" ، قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ: هَذَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّ خَبَرَ الْوَاحِدِ يُوجِبُ الْعَمَلَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوطلحہ، سیدنا ابی بن کعب اور سیدنا سہیل بن بیضاء رضی اللہ عنہم، سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھ کر کھجور اور چھوہاروں کی بنی ہوئی شراب پی رہے تھے، میں ان حضرات کو شراب پلا رہا تھا، انہوں نے وہ شراب لینا چاہی، تو اسی دوران ایک مسلمان وہاں سے گزرا اور بولا: ”کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ شراب کو حرام قرار دے دیا گیا ہے؟“ تو ان سب نے کہا: ”اے انس! اپنے برتن میں موجود شراب کو بہا دو۔“ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی، جب ہمیں اس بات کا پتہ چل گیا، تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے اس شراب کو بہا دیا۔ شیخ ابوعبداللہ یعنی عبیداللہ بن عبدالصمد، یہ فرماتے ہیں: یہ اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ خبر واحد عمل کو لازم کر دیتی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4305]
حدیث نمبر: 4228 سنن دارقطنی
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ ، عَبْدُ الْعَظِيمِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ رَغْبَانَ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ ، نَا عَبْدُ الْعَظِيمِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ رَغْبَانَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" ذُكِرَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الشِّعْرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: هُوَ كَلامٌ فَحَسَنُهُ حَسَنٌ، وَقَبِيحُهُ قَبِيحٌ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے سامنے شعر کا تذکرہ ہوا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ کلام کی طرح ہے، اچھا شعر اچھا ہوتا ہے اور برا شعر برا ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4306]
حدیث نمبر: 4229 سنن دارقطنی
ابْنُ مُجَاهِدٍ ، الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ، عَامِرُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مُجَاهِدٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ الْعَطَّارُ ، نَا عَامِرُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ بِهَذَا مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4307]
حدیث نمبر: 4230 سنن دارقطنی
يعقوب بن إبراهيم البزاز ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ ، عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَافِعٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
نَا يعقوب بن إبراهيم البزاز ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زِيَادِ بْنِ أَنْعَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الشِّعْرُ بِمَنْزِلَةِ الْكَلامِ، حَسَنُهُ كَحَسَنِ الْكَلامِ، وَقَبِيحُهُ كَقَبِيحِ الْكَلامِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”شعر کلام کی طرح ہے، اچھا شعر اچھے کلام کی طرح ہے اور برا شعر برے کلام کی طرح ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4308]
حدیث نمبر: 4231 سنن دارقطنی
أَبُو الْحَسَنِ الْمِصْرِيُّ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ الشَّامِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْنٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ الشَّامِيُّ ، مِنْ أَهْلِ الْجَزِيرَةِ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حَسَنُ الشِّعْرِ كَحَسَنِ الْكَلامِ، وَقَبِيحُ الشِّعْرِ كَقَبِيحِ الْكَلامِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اچھا شعر اچھے کلام کی طرح ہے اور برا شعر برے کلام کی طرح ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4309]
حدیث نمبر: 4232 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَابِقٍ ، يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ ، سُفْيَانَ ، قَابُوسَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، مُحَمَّدِ بْنِ آدَمَ ، جَعْفَرٌ الأَحْوَلُ ، أَحْمَدُ ، الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، عَفَّانُ ، أَبُو كُدَيْنَةَ ، قَابُوسَ ، أَبِيهِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَابِقٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ح نَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ آدَمَ ، نَا جَعْفَرٌ الأَحْوَلُ ، وَنا أَحْمَدُ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عَفَّانُ ، نَا أَبُو كُدَيْنَةَ ، جَمِيعًا عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى مُسْلِمٍ جِزْيَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان بیان کرتے ہیں: ”مسلمان پر جزیہ دینا لازم نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4310]
حدیث نمبر: 4233 سنن دارقطنی
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، سُفْيَانُ ، أَحْمَدُ ، الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، زُهَيْرٌ ، قَابُوسَ ، أَبِيهِ
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، نَا سُفْيَانُ . ح وَنا أَحْمَدُ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، نَا زُهَيْرٌ ، جَمِيعًا عَنْ قَابُوسَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ عَلَى مُسْلِمٍ جِزْيَةٌ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
قابوس اپنے والد کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسلمان پر جزیہ دینا لازم نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4310M]
حدیث نمبر: 4234 سنن دارقطنی
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ الْهَمْدَانِيُّ ، الْحَجَّاجُ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ الْهَمْدَانِيُّ ، نَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْبَيِّنَةُ عَلَى الْمُدَّعِي، وَالْيَمِينُ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”دعویٰ کرنے والے پر ثبوت پیش کرنا لازم ہے اور جس شخص کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہو، اس پر قسم اٹھانا لازم ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4311]
حدیث نمبر: 4235 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَوْ يُعْطَى النَّاسُ بِدَعْوَاهُمْ، لادَّعَى نَاسٌ دِمَاءَ رِجَالٍ، وَأَمْوَالَهُمْ، وَلَكِنِ الْيَمِينُ عَلَى الْمُدَّعَى عَلَيْهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اگر لوگوں کو ان کے دعوے کے مطابق دینا شروع کر دیا جائے، تو لوگ دوسروں کی جانوں اور اموال کے بارے میں دعوے کرنے لگیں گے، جس شخص کے خلاف دعویٰ کیا گیا ہو، اس پر صرف قسم اٹھانا لازم ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4312]
حدیث نمبر: 4236 سنن دارقطنی
أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، هُشَيْمٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، وَأَنَا أَسْمَعُ، حَدَّثَكُمْ شُجَاعُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَمِينُكَ عَلَى مَا يُصَدِّقُكَ بِهِ صَاحِبُكَ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”قسم سے وہ مفہوم مراد ہوتا ہے، جس کی تمہارا ساتھی تصدیق کر دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4313]
حدیث نمبر: 4237 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، هُشَيْمٌ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ إِمْلاءً مِنْ لَفْظِهِ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4314]
حدیث نمبر: 4238 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، هُشَيْمٌ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا هُشَيْمٌ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4315]
حدیث نمبر: 4239 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمَانَ ، أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، هُشَيْمٌ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ
نَا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَزِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمَانَ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْعَلاءِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، قَالُوا: نَا هُشَيْمٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ سَوَاءً.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْوَكَالَةِ/حدیث: 4316]