☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
باب: مہر کے احکام کا بیان
سنن دارقطنی
کتب← سنن دارقطنی← نکاح کا بیان← باب: مہر کے احکام کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 50
صفحہ 2 از 3
حدیث نمبر: 3555 سنن دارقطنی
ابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو الأَشْعَثِ ، الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا أَبُو الأَشْعَثِ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَتْهُ امْرَأَةٌ تُعْرِضُ نَفْسَهَا عَلَيْهِ فَخَفَضَ فِيهَا الْبَصَرَ وَرَفَعَهُ فَلَمْ يَرُدَّهَا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ" زَوِّجْنِيهَا، قَالَ: هَلْ عِنْدَكَ مِنْ شَيْءٍ؟، قَالَ: مَا عِنْدِي مِنْ شَيْءٍ، قَالَ: وَلا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ؟، قَالَ: وَلا خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ، وَلَكِنْ أَشُقُّ بُرْدَتِي هَذِهِ فَأُعْطِيهَا النِّصْفَ وَآخُذُ النِّصْفَ، قَالَ: لا، قَالَ: هَلْ مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْءٌ؟، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: اذْهَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُكَهَا بِمَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ" ،.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس موجود تھے، ایک خاتون آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور خود کو نکاح کے لیے پیش کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نظر جھکائی، پھر اٹھائی، لیکن مثبت ردعمل نہیں دیا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میری شادی اس کے ساتھ کر دیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس (مہر کے طور پر ادا کرنے کے لیے) کوئی چیز ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”لوہے کی کوئی انگوٹھی بھی نہیں؟“ انہوں نے عرض کی: ”لوہے کی کوئی انگوٹھی بھی نہیں، البتہ اپنی چادر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اسے دے دیتا ہوں اور آدھی اپنے پاس رکھ لوں گا۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہیں قرآن (زبانی) آتا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ، تمہیں جو قرآن آتا ہے، اس (کی تعلیم دینے کے مہر ہونے) کے عوض میں، میں نے تمہاری شادی اس کے ساتھ کر دی۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3611]
حدیث نمبر: 3556 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، الْحُسَيْنُ ، عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَالْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، نَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ . ح وثنا الْحُسَيْنُ ، نَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ ، وَالْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ ، قَالا: نَا أَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، نَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، جَمِيعًا عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، نَا سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ. وَقَالَ الثَّوْرِيُّ:" قَدْ أَنْكَحْتُكَهَا عَلَى مَا مَعَكَ مِنَ الْقُرْآنِ".
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے حوالے سے منقول ہے، اس میں ثوری نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تمہیں جو قرآن آتا ہے، اس (کی تعلیم دینے کے مہر ہونے) پر میں اس کے ساتھ تمہارا نکاح کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3612]
حدیث نمبر: 3557 سنن دارقطنی
أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ ، عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ ، الأَوْزَاعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَخْبَرَةَ ، ابْنِ مَسْعُودٍ
نَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ هَاشِمٍ السِّمْسَارُ ، نَا عُتْبَةُ بْنُ السَّكَنِ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ ، حَدَّثَنِي زِيَادُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَخْبَرَةَ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّ امْرَأَةً أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" ارْأَ فِيَّ رَأْيَكَ، فَقَالَ: مَنْ يَنْكِحُ هَذِهِ؟، فَقَامَ رَجُلٌ عَلَيْهِ بُرْدَةٌ عَاقِدُهَا فِي عُنُقِهِ، فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: أَلَكَ مَالٌ؟، قَالَ: لا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: اجْلِسْ، ثُمَّ جَاءَتْ مَرَّةً أُخْرَى، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ارْأَ فِيَّ رَأْيَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَنْكِحُ هَذِهِ؟، فَقَامَ ذَلِكَ الرَّجُلُ، فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: أَلَكَ مَالٌ؟، قَالَ: لا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: اجْلِسْ، ثُمَّ جَاءَتِ الثَّالِثَةَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ارْأَ فِيَّ رَأْيَكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ يَنْكِحُ هَذِهِ؟، فَقَامَ ذَلِكَ الرَّجُلُ، فَقَالَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ: أَلَكَ مَالٌ؟، قَالَ: لا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: فَهَلْ تَقْرَأُ مِنَ الْقُرْآنِ شَيْئًا؟، قَالَ: نَعَمْ سُورَةَ الْبَقَرَةِ وَسُورَةَ الْمُفَصَّلِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَدْ أَنْكَحْتُكَهَا عَلَى أَنْ تُقْرِئَهَا وَتُعَلِّمَهَا وَإِذَا رَزَقَكَ اللَّهُ تَعَالَى عَوَّضْتَهَا" ، فَتَزَوَّجَهَا الرَّجُلُ عَلَى ذَلِكَ، تَفَرَّدَ بِهِ عُتْبَةُ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک خاتون نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میرے بارے میں اپنی رائے (بیان کریں)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس کے ساتھ کون شادی کرے گا؟“ ایک صاحب کھڑے ہوئے، جنہوں نے ایک چادر اوڑھ رکھی تھی، جو انہوں نے اپنی گردن میں باندھی ہوئی تھی، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں (اس کے ساتھ شادی کروں گا)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس مال ہے؟“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! نہیں ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ پھر وہ خاتون دوبارہ آئی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میرے بارے میں اپنی رائے (بیان کریں)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس کے ساتھ کون شادی کرے گا؟“ وہی صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارے پاس مال ہے؟“ اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ پھر وہ خاتون دوبارہ آئی، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میرے بارے میں اپنی رائے (بیان کریں)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس کے ساتھ کون شادی کرے گا؟“ وہی صاحب کھڑے ہوئے اور انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہارے پاس مال ہے؟“ اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہیں قرآن (زبانی) آتا ہے؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں، سورة بقرہ اور منفصل سورتیں (زبانی یاد ہیں)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس شرط پر تمہاری شادی اس کے ساتھ کرتا ہوں کہ تم اسے قرآن پڑھنا سکھاؤ گے، اسے تعلیم دو گے، اور جب اللہ تعالیٰ تمہیں رزق عطا کرے گا، تو تم اس کا مہر اسے دے دو گے۔“ تو ان صاحب نے اس شرط پر اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی۔ اس روایت کو نقل کرنے میں عتبہ بن سکن نامی راوی منفرد ہیں اور یہ متروک الحدیث ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3613]
حدیث نمبر: 3558 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، وَكِيعٌ ، سُفْيَانُ ، أَبِي حَازِمٍ ، سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا وَكِيعٌ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِرَجُلٍ:" تَزَوَّجْهَا وَلَوْ بِخَاتَمٍ مِنْ حَدِيدٍ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم اس عورت کے ساتھ شادی کر لو، خواہ لوہے کی انگوٹھی (مہر ہونے) کے عوض میں کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3614]
حدیث نمبر: 3559 سنن دارقطنی
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَارَةَ الرَّقِّيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَدَائِنِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ
نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زُرَارَةَ الرَّقِّيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمَدَائِنِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الْحَسَنِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُغَفَّلِ ، قَالَ:" تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَ الأَنْصَارِ امْرَأَةً فِي مَرَضِهِ، فَقَالُوا: لا يَجُوزُ وَهَذِهِ مِنَ الثُّلُثِ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: النِّكَاحُ جَائِزٌ، وَلا يَكُونُ مِنَ الثُّلُثِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک انصاری نے بیماری کے دوران ایک عورت کے ساتھ شادی کر لی، لوگوں نے کہا: ”یہ جائز نہیں ہے اور یہ (وراثت) تہائی حصہ میں شمار ہو گی۔“ یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ نکاح جائز ہے اور یہ تہائی حصے میں شمار نہیں ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3615]
حدیث نمبر: 3560 سنن دارقطنی
أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، رَجُلٍ
حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ يُونُسَ بْنِ يَاسِينَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ:" تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً بِكْرًا فِي سِتْرِهَا فَدَخَلْتُ عَلَيْهَا فَإِذَا هِيَ حُبْلَى، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: لَهَا الصَّدَاقُ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا، وَالْوَلَدُ عَبْدٌ لَكَ فَإِذَا وَلَدَتْ فَاجْلِدُوهَا" ، قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ: حَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ صَفْوَانَ، هُوَ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي يَحْيَى، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سعید بن مسیب ایک انصاری صحابی کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نے ایک کنواری لڑکی کے ساتھ اسے دیکھے بغیر شادی کر لی، (رخصتی کے بعد) جب میں اس کے پاس آیا، تو وہ حاملہ تھی، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی شرمگاہ کو جو حلال کیا گیا ہے، اس کی وجہ سے اسے مہر ملے گا، اور اس کا بچہ تمہارا غلام ہو گا، اور جب یہ بچے کو جنم دے، تو لوگ اسے سنگسار کر دینا۔“ یہی روایت ایک اور سند کے حوالے سے صفوان بن سلیم سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3616]
حدیث نمبر: 3561 سنن دارقطنی
إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ ، أَبُو إِسْحَاقَ الأَسْلَمِيُّ ، صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، نَضْرَةَ بْنِ أَبِي نَضْرَةَ الْغِفَارِيِّ
نَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ ، نَا أَبُو إِسْحَاقَ الأَسْلَمِيُّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ نَضْرَةَ بْنِ أَبِي نَضْرَةَ الْغِفَارِيِّ ،" أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً بِكْرًا فِي سِتْرِهَا فَوَجَدَهَا حَامِلا، فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا، وَأَعْطَاهَا الصَّدَاقَ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا، وَقَالَ: إِذَا وَضَعَتْ فَأَقِيمُوا عَلَيْهَا الْحَدَّ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا بصرہ بن ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے ایک کنواری لڑکی کے ساتھ اسے دیکھے بغیر شادی کر لی، بعد میں انہوں نے اس لڑکی کو حاملہ پایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس لڑکی کو مہر دلوایا، کیونکہ اس کی شرمگاہ کو حلال کیا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب یہ بچے کو جنم دے، تو اس پر حد جاری کر دینا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3617]
حدیث نمبر: 3562 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، أَبُو صَالِحٍ ، اللَّيْثُ ، مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ ، عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، كَاتِبُ اللَّيْثِ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ مِشْرَحِ بْنِ هَاعَانَ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلا أُخْبِرُكُمْ بِالتَّيْسِ الْمُسْتَعَارِ؟، قَالُوا: بَلَى قَالَ: هُوَ الْمُحِلُّ، ثُمَّ قَالَ: " لَعَنَ اللَّهُ الْمُحِلَّ، وَالْمُحَلَّلَ لَهُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا میں تمہیں کرائے کے سانڈ کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ لوگوں نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ حلالہ کرنے والا شخص ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حلالہ کرے اور جس کے لیے حلالہ کیا گیا ہو، اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3618]
حدیث نمبر: 3563 سنن دارقطنی
هُبَيْرَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الشَّيْبَانِيُّ ، أَبُو مَيْسَرَةَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ ، أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ الْعَمِّيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَائِشَةَ
نَا هُبَيْرَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الشَّيْبَانِيُّ ، نَا أَبُو مَيْسَرَةَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، نَا مَرْوَانُ الْفَزَارِيُّ ، نَا أَبُو عَبْدِ الْمَلِكِ الْعَمِّيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْعُسَيْلَةُ الْجِمَاعُ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عسیلہ سے مراد صحبت کرنا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3619]
حدیث نمبر: 3564 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَذَّاءُ ، شَبَابُ بْنُ خَيَّاطٍ ، حَشْرَجُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَشْرَجٍ ، أَبِي ، جَدِّي ، عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو الْمُزَنِيِّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْحَذَّاءُ ، نَا شَبَابُ بْنُ خَيَّاطٍ ، نَا حَشْرَجُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَشْرَجٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ جَدِّي ، عَنْ عَائِذِ بْنِ عَمْرٍو الْمُزَنِيِّ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الإِسْلامُ يَعْلُو وَلا يُعْلَى" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا عائذ بن عمرو مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسلام سربلند ہوتا ہے، اسے مغلوب نہیں کیا جا سکتا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3620]
حدیث نمبر: 3565 سنن دارقطنی
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، أَبُو شِهَابٍ ، عَاصِمٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ ، الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ عَاصِمٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ:" خَطَبْتُ امْرَأَةً فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَظَرْتَ إِلَيْهَا؟، قُلْتُ: لا، قَالَ: فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا" ، وَقَالَ أَبُو شِهَابٍ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ خَطَبْتُ امْرَأَةً، وَالْبَاقِي مِثْلُهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ”کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کی: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے دیکھ لو، کیونکہ اس طرح تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہو جائے گی۔“ ابوشہاب نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔“ اس کے بعد کے الفاظ حسب سابق ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3621]
حدیث نمبر: 3566 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، ثَابِتٍ ، أَنَسٍ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: أَرَادَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ أَنْ يَتَزَوَّجَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا، قَالَ: فَفَعَلَ ذَلِكَ، قَالَ: فَتَزَوَّجَهَا فَذَكَرَ مِنْ مُوَافَقَتِهَا" ، الصَّوَابَ عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے شادی کرنے کا ارادہ کیا، انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جا کر اس عورت کو دیکھ لو، کیونکہ اس کے نتیجے میں تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی، اس کے بعد راوی نے ان کی موافقت کا ذکر کیا ہے، صحیح یہ ہے: یہ روایت ثابت کے حوالے سے بکر مزنی سے منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3622]
حدیث نمبر: 3567 سنن دارقطنی
ابْنُ مَخْلَدٍ ، الْجُرْجَانِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، ثَابِتٍ ، بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ ، الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ
نَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا الْجُرْجَانِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ ، أَنَّ الْمُغِيرَةِ بْنَ شُعْبَةَ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3623]
حدیث نمبر: 3568 سنن دارقطنی
يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمِسْوَرِ ، سُفْيَانُ ، يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، أَبِي حَازِمٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْخَيَّاطُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمِسْوَرِ ، وَاللَّفْظُ لِمُحَمَّدٍ، قَالا: نَا سُفْيَانُ ، نَا يَزِيدُ بْنُ كَيْسَانَ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ،" أَنَّ رَجُلا أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: انْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّ فِي أَعْيُنِ نِسَاءِ الأَنْصَارِ شَيْئًا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے ایک انصاری خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اسے دیکھ لو، کیونکہ انصار کی خواتین کی آنکھوں میں کچھ ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3624]
حدیث نمبر: 3569 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، أَبُو هَاشِمٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ ، أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْوَاسِطِيُّ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، نَا أَبُو هَاشِمٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْوَاسِطِيُّ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَدَّ زَيْنَبَ ابْنَتَهُ عَلَى أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بِنِكَاحٍ" ، هَذَا لا يُثْبَتُ وَحَجَّاجٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ، وَالصَّوَابُ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدَّهَا بِالنِّكَاحِ الأَوَّلِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِيّ فِي قِصَّةِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کے ساتھ دوبارہ نکاح پڑھوایا تھا۔ یہ روایت ثابت نہیں ہے، حجاج نامی راوی (کی نقل کردہ روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا)، درست روایت وہ ہے، جسے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نقل کیا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سابقہ نکاح کی بنیاد پر ہی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو (ان کے شوہر کے پاس) بھیج دیا تھا، امام مالک نے زہری کے حوالے سے صفوان بن امیہ کے واقعے میں اسے نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3625]
حدیث نمبر: 3570 سنن دارقطنی
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الأَنْمَاطِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الأَنْمَاطِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" رَدَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ابْنَتَهُ زَيْنَبَ عَلَى أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بِالنِّكَاحِ الأَوَّلِ لَمْ يُحْدِثْ شَيْئًا بَيْنَهُمَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو پہلے نکاح کی بنیاد پر ہی سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کے پاس بھجوایا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا دوبارہ نکاح نہیں پڑھوایا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3626]
حدیث نمبر: 3571 سنن دارقطنی
أَبِي الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ ، أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ الْحَدَثِيُّ ، مَسْرُوحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ
قُرِئَ عَلَى أَبِي الْقَاسِمِ بْنِ مَنِيعٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ أَبُو حَفْصٍ عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ الْحَدَثِيُّ ، نَا مَسْرُوحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ:" كَانَتْ أُخْتِي تَحْتَ رَجُلٍ مِنَ الأَنْصَارِ تَزَوَّجَهَا عَلَى حَدِيقَةٍ، وَكَانَ بَيْنَهُمَا كَلامٌ فَارْتَفَعَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: تَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ وَيُطَلِّقُكِ؟، قَالَتْ: نَعَمْ وَأَزِيدُهُ، قَالَ: رُدِّي عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ وَزِيدِيهِ" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری بہن ایک انصاری کی اہلیہ تھی، اس انصاری نے ایک باغ (کی بطور مہر) ادائیگی کی شرط پر اس کے ساتھ شادی کی تھی، ان دونوں کے درمیان ناچاقی ہوئی، انہوں نے اپنا مقدمہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے اس کا باغ واپس کر دو، یہ تمہیں طلاق دیتا ہے۔“ تو وہ عورت بولی: ”ٹھیک ہے، میں اسے مزید بھی دے سکتی ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کا باغ واپس کرو اور اسے مزید ادائیگی بھی کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3627]
حدیث نمبر: 3572 سنن دارقطنی
مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عِكْرِمَةَ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا أَزْهَرُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةُ ثَابِتِ بْنِ قَيْسٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" مَا أَعِيبُ عَلَيْهِ فِي خُلُقٍ وَلا دِينٍ وَلَكِنْ أَكْرَهُ الْكُفْرَ فِي الإِسْلامِ، فَقَالَ: أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ؟، قَالَتْ: نَعَمْ، قَالَ: يَا ثَابِتُ، اقْبَلِ الْحَدِيقَةَ، وَطَلِّقْهَا تَطْلِيقَةً" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی اہلیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں ان کے اخلاق یا دین کے حوالے سے ان سے ناراض نہیں ہوں، لیکن میں مسلمان ہونے کے بعد (شوہر کی) ناشکری کو پسند نہیں کرتی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم اس کا باغ اسے واپس کرنے کے لیے تیار ہو؟“ اس نے عرض کی: ”جی ہاں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اے ثابت! تم اپنا باغ لے لو اور اسے طلاق دے دو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3628]
حدیث نمبر: 3573 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَجَّاجٌ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُوسُفُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّ ثَابِتَ بْنَ قَيْسِ بْنِ شَمَّاسٍ كَانَتْ عِنْدَهُ زَيْنَبُ بِنْتُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بْنِ سَلُولٍ، وَكَانَ أَصْدَقَهَا حَدِيقَةً فَكَرِهَتْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَتَرُدِّينَ عَلَيْهِ حَدِيقَتَهُ الَّتِي أَعْطَاكِ؟، قَالَتْ: نَعَمْ وَزِيَادَةً، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمَّا الزِّيَادَةُ فَلا وَلَكِنْ حَدِيقَتُهُ، قَالَتْ: نَعَمْ، فَأَخَذَهَا لَهُ وَخَلا سَبِيلَهَا فَلَمَّا بَلَغَ ذَلِكَ ثَابِتَ بْنَ قَيْسٍ، قَالَ: قَدْ قَبِلْتُ قَضَاءَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" ، سَمِعَهُ أَبُو الزُّبَيْرِ مِنْ غَيْرِ وَاحِدٍ.
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
ابوزبیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کی شادی زینب بنت عبداللہ سے ہوئی، سیدنا ثابت نے اس خاتون کو مہر کے طور پر ایک باغ دیا تھا، وہ خاتون انہیں پسند نہیں کرتی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”اس نے جو باغ تمہیں دیا تھا، کیا تم اسے واپس کرنے کے لیے تیار ہو؟“ اس خاتون نے عرض کی: ”جی ہاں، (میں اس کے ساتھ) مزید بھی دے سکتی ہوں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مزید ادائیگی کی ضرورت نہیں، صرف اس باغ کو واپس کر دو۔“ اس خاتون نے عرض کی: ”ٹھیک ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے سیدنا ثابت رضی اللہ عنہ کو باغ واپس ملنے اور عورت کو طلاق ہونے کا فیصلہ دیا، جب اس کی اطلاع سیدنا ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ کو ملی، تو انہوں نے کہا: ”میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3629]
حدیث نمبر: 3574 سنن دارقطنی
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، الْحُمَيْدِيُّ ، سُفْيَانُ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ
نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى ، نَا الْحُمَيْدِيُّ ، نَا سُفْيَانُ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَأْخُذْ مِنَ الْمُخْتَلِعَةِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَاهَا" .
اردو ترجمہ: محمد محی الدین .
عطاء بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی خلع حاصل کرنے والی عورت سے اس سے زیادہ وصول نہ کرے، جو اس نے (مہر کے طور پر) اس عورت کو دیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ النِّكَاحِ/حدیث: 3630]