☽ 4 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الْخَرَاجِ بِالضَّمَانِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← خرید و فروخت کے مسائل و احکام← بَابُ الْخَرَاجِ بِالضَّمَانِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 28
Page 1 of 2
Hadith No.: 2971 Sunan Daraqutni
أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِيُّ ، مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
ثنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ الرَّبِيعِ الزِّيَادِيُّ ، بِالْبَصْرَةِ، نَا مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَعَلَ الْخَرَاجَ بِالضَّمَانِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زمان کے حساب سے خراج مقرر کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3004]
Hadith No.: 2972 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، مَخْلَدِ بْنِ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءِ بْنِ رُخْصَةَ الْغِفَارِيِّ ، هِشَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَائِشَةُ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ مَخْلَدِ بْنِ خُفَافِ بْنِ إِيمَاءِ بْنِ رُخْصَةَ الْغِفَارِيِّ ، أَنَّ عَبْدًا كَانَ بَيْنَ شُرَكَائِهِ فَبَاعُوهُ وَرَجُلٌ مِنَ الشُّرَكَاءِ غَائِبٌ، فَلَمَّا قَدِمَ أَبَى أَنْ يُجِيزَ بَيْعَهُ، فَاخْتَصَمُوا فِي ذَلِكَ إِلَى هِشَامِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ ، فَقَضَى أَنْ يُرَدَّ الْبَيْعُ وَيَتَبَايَعُوهُ الْيَوْمَ، وَيُؤْخَذُ مِنْهُ الْخَرَاجُ، وَوُجِدَ الْخَرَاجُ فِيمَا مَضَى مِنَ السَّنَتَيْنِ أَلْفُ دِرْهَمٍ، قَالَ: فَبِيعَ فِيهِ غُلامَانِ لَهُ، قَالَ: فَجِئْتُ إِلَى عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ، فَقَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَضَى أَنَّ الْخَرَاجَ بِالضَّمَانِ"، فَدَخَلَ عُرْوَةُ عَلَى هِشَامٍ فَحَدَّثَهُ بِذَلِكَ فَرَدَّ بَيْعَ الْغُلامَيْنِ، وَتَرَكَ الْخَرَاجَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا مخلد بن خفاف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک غلام کچھ لوگوں کی مشترکہ ملکیت تھا، ان لوگوں نے اسے فروخت کر دیا، شراکت داروں میں سے ایک شخص غیر موجود تھا، جب وہ آیا، تو اس نے اس سودے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، وہ لوگ اپنا مقدمہ ہشام بن اسماعیل کے پاس لے آئے، تو انہوں نے یہ فیصلہ دیا کہ یہ سودا کالعدم قرار دیا جائے گا اور وہ لوگ اس دن کے ریٹ کے حساب سے سودا کریں گے اور اسے خراج وصول کر لیا جائے گا، پھر جو دو سال گزر چکے تھے، ان کا خراج ایک ہزار درہم بنا، تو اس غلام کے عوض دو غلام فروخت کیے گئے۔ میں عروہ بن زبیر کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو انہوں نے فرمایا: سیدہ عائشہ نے مجھے یہ حدیث سنائی: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا کہ خراج زمان کے حساب سے ہو گا، پھر عروہ ہشام کے پاس تشریف لے آئے اور انہیں اس بارے میں بتایا، اس نے ان دونوں غلاموں کا سودا کالعدم کر دیا اور خراج ترک کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3005]
Hadith No.: 2973 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَبِيهِ
ثنا ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، نَا الأَوْزَاعِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" مَا أَدْرَكَتْهُ الصَّفْقَةُ حَيًّا مَجْمُوعًا فَهُوَ مِنْ مَالِ الْمُبْتَاعِ" .
Translation: محمد محی الدین .
حمزہ بن عبداللہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سودا ہو جانے کے وقت جو چیز زندہ ہو اور جمع ہو، وہ خریدار کے مال کا حصہ شمار ہو گی۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3006]
Hadith No.: 2974 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ابْنُ لَهِيعَةَ ، حَبَّانُ بْنُ وَاسِعٍ ، طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ ، نَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا حَبَّانُ بْنُ وَاسِعٍ ، عَنْ طَلْحَةَ بْنِ يَزِيدَ بْنِ رُكَانَةَ ، أَنَّهُ كَلَّمَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ " فِي الْبُيُوعِ، قَالَ: مَا أَجِدُ لَكُمْ شَيْئًا أَوْسَعَ مِمَّا جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَبَّانَ بْنِ مُنْقِذٍ، إِنَّهُ كَانَ ضَرِيرَ الْبَصَرِ، فَجَعَلَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عُهْدَةَ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ، إِنْ رَضِيَ أَخَذَ، وَإِنْ سَخَطَ تَرَكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
طلحہ بن یزید کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ انہوں نے کچھ سودوں کے بارے میں سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے بات چیت کی (کہ ان کا حکم کیا ہے)، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: مجھے تمہارے لیے ایسی کوئی چیز نہیں ملی، جو اس سے زیادہ گنجائش والی ہو، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حبان بن منقذ کو دی تھی، ان کی نظر کمزور تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ اجازت دی کہ وہ سودے کو کالعدم کرنے کا تین دن کا اختیار رکھے گا اور اگر وہ راضی ہوں گے، تو لے لیں گے، اگر پسند نہیں کریں گے، تو اس کو ترک کر دیں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3007]
Hadith No.: 2975 Sunan Daraqutni
يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، سُفْيَانُ ، ابْنُ إِسْحَاقَ ، نَافِعٍ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا يَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ ، نَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنِي ابْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ:" كَانَ حَبَّانُ بْنُ مُنْقِذٍ، رَجُلا ضَعِيفًا، وَكَانَ قَدْ سُفِعَ فِي رَأْسِهِ مَأْمُومَةً فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ الْخِيَارَ فِيمَا يَشْتَرِي ثَلاثًا، وَكَانَ قَدْ ثَقُلَ لِسَانُهُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بِعْ، وَقُلْ: لا خِلابَةَ، فَكُنْتُ أَسْمَعُهُ، يَقُولُ: لا خِذَابَةُ، لا خِذَابَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدنا صفوان بن منقذ ایک عمر رسیدہ آدمی تھے، ان کے سر میں چوٹ لگی تھی، اس کی وجہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ اختیار دیا تھا کہ وہ جو سودا کریں گے، اس میں تین دن تک سودے کو ختم کرنے کا اختیار ہو گا، ان کی زبان میں کچھ لکنت پائی جاتی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے یہ فرمایا تھا: ”تم فروخت کرتے ہوئے یہ کہہ دیا کرو کہ کوئی دھوکا نہیں چلے گا۔“ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے انہیں یہ کہتے ہوئے سنا کہ وہ لفظ خلابہ کی بجائے خذابہ کہا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3008]
Hadith No.: 2976 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، سَعِيدٌ ، قَتَادَةَ ، أَنَسٍ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ ، نَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلا كَانَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْتَاعُ وَكَانَ فِي عُقْدَتِهِ يَعْنِي فِي عَقْلِهِ ضَعْفٌ، فَأَتَى أَهْلُهُ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ،" احْجُرْ عَلَى فُلانٍ فَإِنَّهُ يَبْتَاعُ وَفِي عُقْدَتِهِ ضَعْفٌ، فَدَعَاهُ فَنَهَاهُ عَنِ الْبَيْعِ، فَقَالَ: إِنِّي لا أَصْبِرُ عَنِ الْبَيْعِ، فَقَالَ: إِنْ كُنْتَ غَيْرَ تَارِكٍ الْبَيْعَ، فَقُلْ: هَا وَهَا وَلا خِلابَةَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص تھا، جو خرید و فروخت کیا کرتا تھا، اس کی ذہنی حالت میں کچھ خرابی پائی جاتی تھی، ایک مرتبہ اس کے گھر والے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! آپ فلاں شخص کو تصرف کرنے سے روک دیں، کیونکہ وہ سودا کر لیتا ہے، لیکن اس کی ذہنی حالت میں کچھ کمزوری پائی جاتی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسے بلایا اور اسے سودا کرنے سے منع کر دیا، تو اس نے عرض کی: ”میں خرید و فروخت کیے بغیر گزارہ نہیں کر سکتا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم نے ضرور خرید و فروخت کرنی ہے، تو یہ کہا کرو: یہ اس کے عوض میں ہے اور کوئی دھوکا نہیں چلے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3009]
Hadith No.: 2977 Sunan Daraqutni
أَبُو الْعَبَّاسِ الأَثْرَمُ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ ، أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ السُّوسِيُّ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ
ثنا ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَثْرَمُ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَالِكٍ السُّوسِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَطَاءٍ، بِهَذَا الإِسْنَادِ نَحْوَهُ، وَقَالَ فِيهِ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنْ كُنْتَ لا تَصْبِرُ عَنِ الْبَيْعِ، فَقُلْ: هَا وَهَا، وَلا خِلابَةَ" ، قَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ:" يَعْنِي لا يَغْبُنُونَهُ".
Translation: محمد محی الدین .
پہلی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم کو ضرور خرید و فروخت ہی کرنی ہے، تو یہ کہا کرو کہ یہ اس کے عوض میں ہے اور کوئی دھوکا نہیں چلے گا۔“ عبدالوہاب نامی راوی کہتے ہیں: یعنی لوگ اسے کسی خسارے کا شکار نہیں کریں گے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3010]
Hadith No.: 2978 Sunan Daraqutni
عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَاهِلِيُّ ، عَبْدُ الأَعْلَى ، مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، نَافِعٌ ، عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ
ثنا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْعَبَّاسِ الْبَاهِلِيُّ ، نَا عَبْدُ الأَعْلَى ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، نَا نَافِعٌ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، حَدَّثَهُ،" أَنَّ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ كَانَ بِلِسَانِهِ لُوثَةٌ وَكَانَ لا يَزَالُ يُغْبَنُ فِي الْبُيُوعِ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، فَقَالَ: إِذَا بِعْتَ فَقُلْ: لا خِلابَةَ" مَرَّتَيْنِ" .
Translation: محمد محی الدین .
نافع بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے انہیں یہ بات بتائی کہ ایک انصاری کی زبان میں کچھ لکنت تھی اور اس کے ساتھ سودے میں ہمیشہ گھاٹا ہو جایا کرتا تھا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ سے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کوئی چیز فروخت کرو، تو دو مرتبہ یہ کہہ دیا کرو کہ کوئی گھاٹا برداشت نہیں ہو گا۔“ سیدنا منقذ بن عمرو کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ ان کے سر میں چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے ان کی زبان میں اثر پڑا تھا، اور اس کی ذہنی کیفیت بھی کچھ تبدیل ہو گئی تھی، وہ تجارت کیا کرتے تھے اور تجارت میں ہمیشہ انہیں خسارہ ہوتا تھا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو آپ نے فرمایا: ”جب تم کوئی چیز فروخت کرو، تو یہ کہہ دیا کرو کہ کوئی گھاٹا نہیں ہو گا، پھر تم جس سامان کو خریدتے ہو، اس کے بارے میں تم تین دن تک اختیار رکھو گے، اگر تین دن کے بعد تم راضی ہوئے، تو اسے اپنے پاس رکھنا اور اگر پسند نہ ہوا، تو اس کے مالک کو واپس کر دینا۔“ ان صحابی کی عمر بڑی طویل ہوئی، وہ ایک سو تیرہ سال تک زندہ رہے تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جب لوگ ہر طرف پھیل گئے تھے اور لوگوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا تھا اور بازار میں خوب سودا ہوا کرتا تھا، اس وقت وہ بازار میں خرید و فروخت کیا کرتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3011]
Hadith No.: 2979 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الصَّلْتِ الأَطْرُوشُ ، مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ الرَّاسِبِيُّ ، أَبُو مَيْسَرَةَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، أَبُو عَلْقَمَةَ الْفَرْوِيُّ ، نَافِعٌ ، ابْنِ عُمَرَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الصَّلْتِ الأَطْرُوشُ مِنْ أَصْلِهِ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ يَزِيدَ الرَّاسِبِيُّ ، نَا أَبُو مَيْسَرَةَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَيْسَرَةَ، نَا أَبُو عَلْقَمَةَ الْفَرْوِيُّ ، نَا نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْخِيَارُ ثَلاثَةُ أَيَّامٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اختیار تین دن تک ہوتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3012]
Hadith No.: 2980 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، عُبَيْدُ بْنُ أَبِي قُرَّةَ ، ابْنِ لَهِيعَةَ ، حَبَّانَ بْنِ وَاسِعٍ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ ، عُمَرُ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، أنا عُبَيْدُ بْنُ أَبِي قُرَّةَ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ حَبَّانَ بْنِ وَاسِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ :" لَمَّا اسْتُخْلِفَ أَيُّهَا النَّاسُ، إِنِّي نَظَرْتُ فَلَمْ أَجِدْ لَكُمْ فِي بُيُوعِكُمْ شَيْئًا أَمْثَلَ مِنَ الْعُهْدَةِ الَّتِي جَعَلَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَبَّانَ بْنَ مُنْقِذٍ، ثَلاثَةَ أَيَّامٍ، وَذَلِكَ فِي الرَّقِيقِ" .
Translation: محمد محی الدین .
حبان بن واسع اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: جب سیدنا عمر کو خلیفہ مقرر کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ”اے لوگو! میں نے اس بات کا جائزہ لیا ہے اور میں نے یہ بات پائی ہے کہ تمہارے سودوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سب سے مشابہ جو چیز ہے، وہ اختیار ہے، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حبان بن منقذ کو تین دن تک دیا تھا اور یہ واقعہ ایک غلام کے بارے میں پیش آیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3013]
Hadith No.: 2981 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَزَارِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَمْدَانُ ، الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ ، أَبُو حَنِيفَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، أَبِي نَجِيحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ الْفَزَارِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ حَمْدَانُ ، نَا الْقَاسِمُ بْنُ الْحَكَمِ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَكَّةُ حَرَامٌ، وَحَرَامٌ بَيْعُ رِبَاعِهَا، وَحَرَامٌ أَجْرُ بُيُوتِهَا" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مکہ حرم ہے، یہاں کی زمین کو فروخت کرنا حرام ہے اور یہاں کے گھروں کو کرائے پر دینا حرام ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3014]
Hadith No.: 2982 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَزيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، أَبُو حَنِيفَةَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، أَبِي نَجِيحٍ ، ابْنِ عَمْرٍو
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ يُوسُفَ الْمَرْوَزيُّ ، قَالَ: وَجَدْتُ فِي كِتَابِ جَدِّي، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا أَبُو حَنِيفَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، كَذَا قَالَ: عَنْ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنِ ابْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ حَرَّمَ مَكَّةَ، فَحَرَامٌ بَيْعُ رِبَاعِهَا، وَأَكْلُ ثَمَنِهَا، وَقَالَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ أَجْرِ بُيُوتِ مَكَّةَ شَيْئًا، فَإِنَّمَا يَأْكُلُ نَارًا" ، كَذَا رَوَاهُ أَبُو حَنِيفَةَ مَرْفُوعًا، وَوَهِمَ أَيْضًا فِي قَوْلِهِ: عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ، وَإِنَّمَا هُوَ ابْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقِدَاحُ، وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ مَوْقُوفٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے مکہ کو حرم مقرر کیا ہے، یہاں کی زمین کو فروخت کرنا اور اس کی قیمت کھانا حرام ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مکہ کے گھروں کے معاوضے (یعنی کرائے) میں سے کچھ بھی کھائے گا، وہ آگ کھائے گا۔“ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس روایت کو اسی طرح مرفوع روایت کے طور پر نقل کیا ہے، تاہم اس میں انہیں وہم ہوا ہے، اس میں انہیں دوسرا وہم یہ ہوا کہ انہوں نے راوی کا نام عبیداللہ بن ابی یزید نقل کیا ہے، حالانکہ وہ ابن ابی زیاد ہے، درست یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3015]
Hadith No.: 2983 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ
ثنا ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، حَدَّثَنِي أَبُو نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّهُ قَالَ:" إِنَّ الَّذِي يَأْكُلُ كِرَاءَ بُيُوتِ مَكَّةَ، إِنَّمَا يَأْكُلُ فِي بَطْنِهِ نَارًا" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص مکہ کے گھروں کا کرایہ کھاتا ہے، وہ اپنے پیٹ میں آگ ڈالتا ہے (یہ روایت موقوف ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3016]
Hadith No.: 2984 Sunan Daraqutni
ثنا ابْنُ مُبَشِّرٍ نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، سَمِعَ أَبَا نَجِيحٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو:" إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أُجُورَ بُيُوتِ مَكَّةَ"، مِثْلَهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: جو شخص مکہ کے گھروں کا کرایہ کھاتا ہے (اس کے بعد حسب سابق حدیث ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3017]
Hadith No.: 2985 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، أَبِيهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهِ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَاهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَكَّةَ مُنَاخٌ لا تُبَاعُ رِبَاعُهَا، وَلا تُؤَاجَرُ بُيُوتُهَا" ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ، ضَعِيفٌ، وَلَمْ يَرْوِهِ غَيْرُهُ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے: ”مکہ مناخ ہے، یہاں کی زمین کو فروخت نہیں کیا جا سکتا اور گھروں کو کرائے پر نہیں دیا جا سکتا۔“ اسماعیل بن ابراہیم نامی راوی ضعیف ہے، اس روایت کو اس کے علاوہ کسی اور نے نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3018]
Hadith No.: 2986 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَلْقَمَةَ بْنِ نَضْلَةَ
ثنا ثنا ابْنُ مَنِيعٍ، نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ نَضْلَةَ ، قَالَ:" تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، وَمَا تُدْعَى رِبَاعُ مَكَّةَ إِلا السَّوَائِبَ، مَنِ احْتَاجَ سَكَنَ، وَمَنِ اسْتَغْنَى أَسْكَنَ" ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علقمہ بن نضلہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے عہد میں جس شخص کو ضرورت ہوتی تھی، وہ وہاں ٹھہر جاتا تھا اور جسے ضرورت نہیں ہوتی تھی، وہ دوسرے کو ٹھہرنے کے لیے دے دیتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3019]
Hadith No.: 2987 Sunan Daraqutni
ثنا أَخُو زُبَيْرٍ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الآدَمِيُّ، نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلْقَمَةَ بْنَ نَضْلَةَ، مِثْلَهُ وَزَادَ: وَعُثْمَانُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ بات اضافی ہے: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد میں بھی ایسا ہی ہوتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3020]
Hadith No.: 2988 Sunan Daraqutni
زَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَلْقَمَةَ بْنِ نَضْلَةَ الْكِنَانِيِّ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ، نَا زَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ ، عَنْ نَافِعِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ نَضْلَةَ الْكِنَانِيِّ ، قَالَ:" كَانَتْ تُدْعَى بُيُوتُ مَكَّةَ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا السَّوَائِبُ لا تُبَاعُ، وَمَنِ احْتَاجَ سَكَنَ، وَمَنِ اسْتَغْنَى أَسْكَنَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا علقمہ بن نضلہ کنانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، سیدنا ابوبکر، سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کے عہد مبارک میں مکہ کے گھروں کو لوگوں کو دے دیا جاتا تھا، انہیں فروخت نہیں کیا جاتا تھا، جس شخص کو ضرورت ہوتی تھی، وہ وہاں رہائش اختیار کر لیتا تھا اور جسے ضرورت نہیں ہوتی تھی، وہ دوسروں کے لیے رہنے کے لیے چھوڑ دیتا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3021]
Hadith No.: 2989 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغَلِّسِ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، السُّدِّيُّ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِيهِ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغَلِّسِ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ زَعَمَ السُّدِّيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ إِلا أَرْبَعَةً وَامْرَأَتَيْنِ، وَقَالَ: اقْتُلُوهُمْ وَإِنْ وَجَدْتُمُوهُمْ مُتَعَلِّقِينَ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَطَلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ ضَبَابَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
مصعب بن سعد اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب مکہ فتح ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چار مردوں اور دو خواتین کے علاوہ باقی سب کو امان دے دی (ان چھ افراد کے بارے میں) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم انہیں خانہ کعبہ کے پردوں میں چھپا ہوا پاؤ، تو بھی انہیں قتل کر دو۔“ (وہ افراد یہ تھے: عکرمہ بن ابوجہل، عبداللہ بن خطل، مقیس بن صبابہ، عبداللہ بن سعد بن ابوسرح)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3022]
Hadith No.: 2990 Sunan Daraqutni
أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، سَلامُ بْنُ مِسْكِينٍ ، ثَابِتٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، قِرَاءَةً عَلَيْهِ، نَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، نَا سَلامُ بْنُ مِسْكِينٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" حِينَ سَارَ إِلَى مَكَّةَ لِيَفْتَحَهَا، قَالَ لأَبِي هُرَيْرَةَ: اهْتِفْ بِالأَنْصَارِ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، أَجِيبُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءُوا كَأَنَّمَا كَانُوا عَلَى مِيعَادٍ، ثُمَّ قَالَ: اسْلُكُوا هَذَا الطَّرِيقَ وَلا يَشْرُفَنَّ لَكُمْ أَحَدٌ إِلا أنَمْتُمُوهُ، يَقُولُ: قَتَلْتُمُوهُ، فَسَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ، فَطَافَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ مِنَ الْبَابِ الَّذِي يَلِي الصَّفَا، فَصَعِدَ الصَّفَا فَخَطَبَ النَّاسَ، وَالأَنْصَارُ أَسْفَلَ مِنْهُ، فَقَالَتِ الأَنْصَارُ بَعْضُهُمْ لِبَعْضٍ: أَمَّا الرَّجُلُ فَأَخَذَتْهُ الرَّأْفَةُ بِقَوْمِهِ وَالرَّغْبَةُ فِي قَرْيَتِهِ، وَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى الْوَحْيَ بِمَا قَالَتِ الأَنْصَارُ، فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ الأَنْصَارِ، تَقُولُونَ: فَقَدْ أَدْرَكَتْهُ رَأْفَةٌ بِقَوْمِهِ وَرَغْبَةُ فِي قَرْيَتِهِ، قَالَ: فَمَنْ أَنَا إِذًا، كَلا وَاللَّهِ إِنِّي عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ حَقًّا، فَالْمَحْيَا مَحْيَاكُمْ وَالْمَمَاتُ مَمَاتُكُمْ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا قُلْنَا ذَلِكَ إِلا مَخَافَةَ أَنْ تُفَارِقَنَا، قَالَ: أَنْتُمْ صَادِقُونَ عِنْدَ اللَّهِ وَعِنْدَ رَسُولِهِ، قَالَ: فَوَاللَّهِ مَا مِنْهُمْ إِلا مَنْ قَدْ بَلَّ نَحْرَهُ بِالدُّمُوعِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے موقع پر جب نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوئے، تو آپ نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”انصار کو بلا کر لاؤ!“ تو انہوں نے اعلان کیا: ”اے انصار! نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو جاؤ۔“ انصار آئے، یوں جیسے وہ پہلے سے طے شدہ ملاقات کے تحت آئے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس راستے پر چلو، جو بھی تمہارے سامنے آنے کی کوشش کرے، تم اسے قتل کر دو۔“ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم روانہ ہوئے، اللہ نے انہیں فتح نصیب کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بیت اللہ کا طواف کیا، آپ نے دو رکعت نماز ادا کی، پھر اس دروازے سے باہر نکلے، جو صفا (پہاڑی) کے قریب تھا، پھر آپ صفا پر چڑھے، آپ نے لوگوں سے خطاب کیا، اس وقت (انصار) پہاڑی کے زیریں حصے میں تھے، ان میں سے کسی نے اپنے ساتھی سے کہا: ”اب ان صاحب کے دل میں اپنی قوم کی محبت اجاگر ہو گئی ہے اور اپنی بستی سے لگاؤ پیدا ہو گیا ہے۔“ تو انصار کے لوگوں نے جو یہ بات کہی تھی، اللہ نے وحی کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اس بارے میں بتایا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اے انصار! تم نے یہ کہا ہے: اب ان صاحب کے دل میں قوم کی محبت اجاگر ہو گئی ہے اور اپنی بستی سے لگاؤ پیدا ہو گیا ہے۔“ پھر آپ نے فرمایا: ”میں کون ہوں؟ اللہ کی قسم! میں واقعی اللہ کا بندہ ہوں اور اس کا رسول ہوں، میری زندگی اور میری موت تمہارے ساتھ ہے۔“ انصار نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! اللہ کی قسم! ہم نے یہ بات صرف اس اندیشے کے تحت کہی تھی کہ کہیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم سے علیحدگی اختیار نہ کر لیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں تم لوگ سچے ہو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! اس وقت ان میں سے ہر ایک شخص کے آنسو بہتے ہوئے اس کی گردن تک آ رہے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3023]