أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغَلِّسِ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، السُّدِّيُّ ، مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، أَبِيهِ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغَلِّسِ ، نَا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُفَضَّلِ ، نَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ زَعَمَ السُّدِّيُّ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ:" لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ أَمَّنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ إِلا أَرْبَعَةً وَامْرَأَتَيْنِ، وَقَالَ: اقْتُلُوهُمْ وَإِنْ وَجَدْتُمُوهُمْ مُتَعَلِّقِينَ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ، عِكْرِمَةُ بْنُ أَبِي جَهْلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَطَلٍ، وَمَقِيسُ بْنُ ضَبَابَةَ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ" .
Translation: محمد محی الدین .
مصعب بن سعد اپنے والد (سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ) کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب مکہ فتح ہوا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چار مردوں اور دو خواتین کے علاوہ باقی سب کو امان دے دی (ان چھ افراد کے بارے میں) آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم انہیں خانہ کعبہ کے پردوں میں چھپا ہوا پاؤ، تو بھی انہیں قتل کر دو۔“ (وہ افراد یہ تھے: عکرمہ بن ابوجہل، عبداللہ بن خطل، مقیس بن صبابہ، عبداللہ بن سعد بن ابوسرح)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 3022]