☽ 15 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ الصُّلْحِ
Sunan Daraqutni
Books← Sunan Daraqutni← خرید و فروخت کے مسائل و احکام← بَابُ الصُّلْحِ
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 62
Page 1 of 4
Hadith No.: 2853 Sunan Daraqutni
يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، الزُّهْرِيِّ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، أَبِيهِ
ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّارُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، نَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ لازِمٌ غَرِيمًا لَهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ،" غَرِيمٌ لِي، فَقَالَ: هَلْ لَكَ، يَعْنِي أَنْ تَأْخُذَ النِّصْفَ؟ وَقَالَ بِيَدِهِ، فَقُلْتُ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَخَذَ الشَّطْرَ وَتَرَكَ الشَّطْرَ، أَوْ قَالَ النِّصْفَ" .
Translation: محمد محی الدین .
عبداللہ بن کعب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس سے گزرے، وہ اس وقت اپنے ایک مقروض کے ساتھ الجھے ہوئے تھے، انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ میرا مقروض ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم یہ نہیں کرتے، یعنی تم اس سے نصف وصول کر لو؟“ آپ نے اپنے دست مبارک کے ذریعے یہ بات ارشاد فرمائی، تو میں نے عرض کی: ”جی ہاں! یا رسول اللہ!“ تو انہوں نے نصف حصہ وصول کر لیا اور نصف حصہ چھوڑ دیا (راوی کو شک ہے کہ شاید روایت میں شطر کی بجائے لفظ نصف منقول ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2889]
Hadith No.: 2854 Sunan Daraqutni
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ ، الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ الْحَضْرَمِيُّ ، نَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ بِلالٍ ، جَمِيعًا عَنْ كَثِيرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ، وَالصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ" ، لَفْظُ يُونُسَ، وَقَالَ الآخَرُ:" بَيْنَ النَّاسِ".
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مسلمان آپس کی شرط کے مطابق عمل پیرا ہوں گے اور مسلمانوں کے درمیان صلح جائز ہے۔“ روایت کے یہ الفاظ یونس نامی راوی کے ہیں، جبکہ دیگر راویوں نے لفظ ”لوگوں کے درمیان“ نقل کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2890]
Hadith No.: 2855 Sunan Daraqutni
أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْفَارِسِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ ، عَفَّانُ ، حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَابِتٍ ، أَبِي رَافِعٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْفَارِسِيُّ مِنْ أَصْلِهِ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمِصِّيصِيُّ ، نَا عَفَّانُ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصُّلْحُ جَائِزٌ بَيْنَ الْمُسْلِمِينَ" ، هَكَذَا كَانَ فِي أَصْلِهِ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مسلمانوں کے درمیان صلح جائز ہے۔“ ان کی اصل میں اسی طرح کے الفاظ ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2891]
Hadith No.: 2856 Sunan Daraqutni
مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ الْخَزَّارُ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الآدَمِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ ، أَبُو مُعَاوِيَةَ ، كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ ، أَبِيهِ ، جَدِّهِ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ الْخَزَّارُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الآدَمِيُّ أَبُو جَعْفَرٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُسْلِمُونَ عِنْدَ شُرُوطِهِمْ، إِلا شَرْطًا حَرَّمَ حَلالا، أَوْ أَحَلَّ حَرَامًا" .
Translation: محمد محی الدین .
کثیر بن عبداللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسلمانوں کی مقرر کردہ شرائط (پوری کی جائیں گی)، ماسوائے ایسی شرط کے، جو کسی حلال چیز کو حرام قرار دے یا حرام چیز کو حلال قرار دے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2892]
Hadith No.: 2857 Sunan Daraqutni
رِضْوَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ جَالِينُوسَ الصَّيْدَلانِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ زُرَارَةَ ، عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، خُصَيْفٍ ، عُرْوَةَ ، عَائِشَةَ
ثنا رِضْوَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ جَالِينُوسَ الصَّيْدَلانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الدُّنْيَا ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زُرَارَةَ ، نَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُسْلِمُونَ عِنْدَ شُرُوطِهِمْ مَا وَافَقَ الْحَقَّ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”مسلمانوں کی شرائط کی پابندی کی جائے گی، جبکہ وہ حق کے مطابق ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2893]
Hadith No.: 2858 Sunan Daraqutni
خُصَيْفٍ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ
وَعَنْ وَعَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمُسْلِمُونَ عَلَى شُرُوطِهِمْ مَا وَافَقَ الْحَقَّ مِنْ ذَلِكَ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسلمانوں کی شرائط کی پابندی کی جائے گی، جبکہ وہ حق کے مطابق ہوں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2894]
Hadith No.: 2859 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ مَاهَانَ ، عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ ، عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلالِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، جَابِرٍ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ مَاهَانَ، نَا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبِرَكِيُّ ، نَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْحَسَنِ الْهِلالِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ مَعْرُوفٍ صَدَقَةٌ، وَمَا أَنْفَقَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ وَنَفْسِهِ كُتِبَ لَهُ صَدَقَةً، وَمَا وَقَى بِهِ الْمَرْءُ عِرْضَهُ كُتِبَ لَهُ بِهِ صَدَقَةً، وَمَا أَنْفَقَ الْمُؤْمِنُ مِنْ نَفَقَةٍ فَإِنَّ خَلَفَهَا عَلَى اللَّهِ ضَامِنٌ، إِلا مَا كَانَ فِي بُنْيَانٍ أَوْ مَعْصِيَةٍ" ، فَقُلْتُ لِمُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ: مَا يَعْنِي وَقَى بِهِ الرَّجُلُ عِرْضَهُ؟، قَالَ: أَنْ يُعْطِيَ الشَّاعِرَ وَذَا اللِّسَانِ الْمُتَّقَى.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”ہر نیکی صدقہ ہے، آدمی اپنی بیوی پر، اپنی جان پر جو خرچ کرتا ہے، یہ اس کے لیے صدقہ کے طور پر لکھا جاتا ہے، اس چیز کے ذریعے آدمی اپنی عزت کی حفاظت کرتا ہے، یہ بات اس کے لیے صدقے کے طور پر لکھی جاتی ہے، آدمی جو کچھ بھی خرچ کرتا ہے، تو اللہ اس کا ضامن ہوتا ہے (یعنی اس کا اجر و ثواب عطا کرے گا)، ماسوائے اس چیز کے، جو کسی تعمیر میں خرچ کیا جائے یا کسی گناہ کے کام میں خرچ کیا جائے۔“ راوی کہتے ہیں: میں نے محمد بن منکدر سے دریافت کیا: ”آدمی اس کے ذریعے اپنی عزت کی حفاظت کرے، اس سے مراد کیا ہے؟“ تو انہوں نے فرمایا: ”یہ کہ وہ کسی شاعر کو یا کسی بدزبان آدمی کو (معاوضہ دے، تاکہ وہ اس کے ساتھ بدتمیزی نہ کرے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2895]
Hadith No.: 2860 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، هُشَيْمٌ ، مُوسَى بْنُ السَّائِبِ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، نَا مُوسَى بْنُ السَّائِبِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ عَرَفَ مَتَاعَهُ عِنْدَ رَجُلٍ أَخَذَهُ، وَطَلَبَ ذَلِكَ الَّذِي اشْتَرَى مِنْهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اپنا سامان کسی شخص کے پاس پائے، وہ اسے حاصل کرے اور دوسرا شخص اس سے مطالبہ کرے گا، جس سے اس نے خریدا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2896]
Hadith No.: 2861 Sunan Daraqutni
أَبُو طَالِبٍ الْكَاتِبُ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ ، عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، أَبُو دَاوُدَ ، عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، هُشَيْمٌ ، مُوسَى بْنِ السَّائِبِ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
نَا أَبُو طَالِبٍ الْكَاتِبُ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ . ح وثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مِرْدَاسٍ ، نَا أَبُو دَاوُدَ ، نَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَجَدَ عَيْنَ مَالِهِ عِنْدَ رَجُلٍ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، وَيَتْبَعُ الْبَيْعَ مَنْ بَاعَهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص اپنا مال بعینہ کسی شخص کے پاس پائے، تو وہ اس مال کا زیادہ حق دار ہو گا اور دوسرا شخص اس شخص کے پاس جائے گا، جس سے اسے خریدا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2897]
Hadith No.: 2862 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْمَيْمُونِيُّ ، لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، هُشَيْمٌ ، مُوسَى بْنِ السَّائِبِ ، قَتَادَةَ ، الْحَسَنِ ، سَمُرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْمَيْمُونِيُّ ، قَالَ: ذَكَرْتُ لأَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، فَقَالَ لِي: اذْهَبْ إِلَى حَدِيثٍ رَوَاهُ هُشَيْمٌ ، عَنْ مُوسَى بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ وَجَدَ مَالَهُ عِنْدَ رَجُلٍ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، وَيَتْبَعُ الْمُشْتَرِي مَنْ بَاعَهُ" ، قَالَ أَحْمَدُ: حَدَّثَنَاهُ بَعْضُ أَصْحَابِنَا، عَنْ هُشَيْمٍ، وَقَدْ حَدَّثَ عَنْهُ هُشَيْمٌ بِغَيْرِ شَيْءٍ، وَرَوَى النَّاسُ عَنْهُ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَرَوَى عَنْهُ شُعْبَةُ، وَكَنَّاهُ أَبَا سَعْدَةَ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جس شخص کا مال کسی کے پاس بعینہ پایا جائے، تو وہ اس مال کا زیادہ حق دار ہو گا اور خریدار اس شخص کے پاس جائے گا، جس نے اسے فروخت کیا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2898]
Hadith No.: 2863 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، الْحَجَّاجُ ، سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ ، أَبِيهِ ، سَمُرَةَ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا الْحَجَّاجُ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَصَابَ مَتَاعَهُ بِعَيْنِهِ فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ، وَيَتْبَعُ صَاحِبَهُ مَنِ اشْتَرَى مِنْهُ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص اپنے سامان کو بعینہ کسی کے پاس پائے، تو وہ اس سامان کا زیادہ حق دار ہے اور جس کے پاس وہ سامان تھا، وہ اس شخص کے پیچھے جائے گا، جس سے اس نے سامان کو خریدا تھا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2899]
Hadith No.: 2864 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، شَبَابَةُ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، أَبِي الْمُعْتَمِرِ ، عُمَرَ بْنِ خَلْدَةَ الأَنْصَارِيِّ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، قَالا: نَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا شَبَابَةُ ، نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ أَبِي الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ خَلْدَةَ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: جِئْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ " فِي صَاحِبٍ لَنَا أُصِيبَ لِهَذَا الدَّيْنِ يَعْنِي أَفْلَسَ، فَقَالَ: ثُمَّ قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلٍ مَاتَ أَوْ أَفْلَسَ، أَنَّ صَاحِبَ الْمَتَاعِ أَحَقُّ بِمَتَاعِهِ إِذَا وَجَدَهُ بِعَيْنِهِ أَنْ يَتْرُكَ صَاحِبَهُ وَفَاءً" .
Translation: محمد محی الدین .
عمر بن خلدہ انصاری بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ اپنے ایک ساتھی کے بارے میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جو مرض کی وجہ سے مفلس قرار دیا جا چکا تھا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایسے شخص کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا، جو انتقال کر چکا ہو یا جو مفلس ہو چکا ہو: ”سامان کا حقیقی مالک جب اپنے مال کو بعینہ کسی کے پاس پائے، تو وہ اس مال کا زیادہ حق دار ہو گا، البتہ وہ اپنے ساتھی کو پوری ادائیگی کرے (یعنی جو اس ساتھی کا حصہ بنتا ہے)۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2900]
Hadith No.: 2865 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، ابْنُ عَمْرِو بْنِ نَافِعٍ ، ابْنِ خَلْدَةَ الزُّرَقِيِّ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، نَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ عَمْرِو بْنِ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ خَلْدَةَ الزُّرَقِيِّ ، وَكَانَ قَاضِيَ الْمَدِينَةِ، أَنَّهُ قَالَ: جِئْنَا أَبَا هُرَيْرَةَ فِي صَاحِبٍ لَنَا أَفْلَسَ، فَقَالَ: هَذَا الَّذِي قَضَى فِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّمَا رَجُلٍ مَاتَ أَوْ أَفْلَسَ، فَصَاحِبُ الْمَتَاعِ أَحَقُّ بِمَتَاعِهِ إِذَا وَجَدَهُ بِعَيْنِهِ" .
Translation: محمد محی الدین .
ابن خلدہ زرقی، جو مدینہ منورہ کے قاضی تھے، وہ بیان کرتے ہیں کہ ہم اپنے ایک ساتھی کے بارے میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، جو مفلس ہو چکا تھا، تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بتایا: یہ وہ مسئلہ ہے، جس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے: ”جو شخص فوت ہو جائے یا مفلس قرار دے دیا جائے اور پھر کسی سامان کا مالک بعینہ اپنے سامان کو اس کے پاس پائے، تو وہ اس سامان کا زیادہ حق دار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2901]
Hadith No.: 2866 Sunan Daraqutni
أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، زَيْدُ بْنُ أَبِي الْوَرْقَاءِ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْعُزِّيُّ ، الْفِرْيَابِيُّ ، سُفْيَانُ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
وَنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْوَكِيلُ ، وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، أنا زَيْدُ بْنُ أَبِي الْوَرْقَاءِ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْعُزِّيُّ ، نَا الْفِرْيَابِيُّ ، قَالا: نَا سُفْيَانُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ بَاعَ سِلْعَةً فَأَفْلَسَ صَاحِبُهَا فَوَجَدَهَا بِعَيْنِهَا، فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا دُونَ الْغُرَمَاءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی سامان فروخت کرتا ہے، پھر اس کا ساتھی مفلس قرار دیا جاتا ہے اور پہلا شخص اپنے سامان کو بعینہ اس کے پاس پاتا ہے اور اس پہلے شخص نے سامان کی قیمت میں سے کچھ بھی وصول نہیں کیا تھا، تو وہ سامان اسی شخص کو مل جائے گا، لیکن اگر اس نے اس قیمت میں سے کچھ وصول کر لیا تھا، تو پھر وہ دیگر قرض خواہوں کی مانند شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2902]
Hadith No.: 2867 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، خَالِدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ عَيَّاشٍ ، دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدٍ الْخَبَايِرِيُّ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا خَالِدُ بْنُ مِرْدَاسٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ عَيَّاشٍ . ح وَنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدٍ الْخَبَايِرِيُّ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ ثَابِتٍ الصَّيْدَلانِيُّ ، نَا عُبَيْدُ بْنُ شَرِيكٍ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَيُّمَا رَجُلٍ بَاعَ سِلْعَةً فَأَدْرَكَ سِلْعَتَهُ بِعَيْنِهَا عِنْدَ رَجُلٍ قَدْ أَفْلَسَ وَلَمْ يَكُنْ قَبَضَ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَهِيَ لَهُ، وَإِنْ كَانَ قَبَضَ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ" ، وَقَالَ دَعْلَجٌ:" فَإِنْ كَانَ قَضَاهُ مِنْ ثَمَنِهَا شَيْئًا فَمَا بَقِيَ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ"، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ مُضْطَرِبُ الْحَدِيثِ، وَلا يَثْبُتُ هَذَا عَنِ الزُّهْرِيِّ مُسْنِدًا، وَإِنَّمَا هُوَ مُرْسَلٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص کوئی سامان فروخت کرتا ہے اور پھر اس سامان کو بعینہ کسی شخص کے پاس جائے، جو مفلس قرار دیا جا چکا ہو، اس فروخت کرنے والے نے اس کی قیمت میں سے کچھ بھی وصول نہ کیا ہو، تو وہ سامان اس شخص کو مل جائے گا، لیکن اگر وہ اس کی قیمت میں سے کچھ وصول کر چکا ہو، تو وہ باقی قرض خواہوں کی مانند شمار ہو گا۔“ یمان بن عدی نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اگر اس شخص نے اس کی قیمت میں سے کچھ ادا کر دی ہو، تو وہ دوسرے شخص باقی قرض خواہوں کی مانند شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2903]
Hadith No.: 2868 Sunan Daraqutni
دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، الزُّبَيْدِيِّ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْيَابِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ وَزَادَ فِيهِ:" وَأَيُّمَا امْرِئٍ هَلَكَ وَعِنْدَهُ مَالُ امْرِئٍ بِعَيْنِهِ اقْتَضَى مِنْهُ شَيْئًا أَوْ لَمْ يَقْتَضِ فَهُوَ أُسْوَةُ الْغُرَمَاءِ" ، خَالَفَهُ الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ فِي إِسْنَادِهِ،.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حوالے سے اسی کی مانند نقل کرتے ہیں، تاہم اس میں یہ الفاظ زائد ہیں: ”جو شخص فوت ہو جائے، اس کے پاس کسی دوسرے شخص کا مال موجود ہو، خواہ اس شخص نے اس کے معاوضے میں سے کوئی رقم وصول کی ہو یا نہ کی ہو، وہ دیگر قرض خواہوں کی مانند شمار ہو گا۔“ یمان بن عدی نامی راوی نے اس کی سند میں اختلاف کیا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2904]
Hadith No.: 2869 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَسَدِيُّ ، عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ ، الزُّبَيْدِيِّ ، الزُّهْرِيِّ ، أَبِي سَلَمَةَ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَسَدِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، نَا الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ. الْيَمَانُ بْنُ عَدِيٍّ، ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.
Translation: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ یمان بن عدی نامی راوی ضعیف الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2905]
Hadith No.: 2870 Sunan Daraqutni
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، مَعْمَرٌ ، أَيُّوبَ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، هِشَامِ بْنِ يَحْيَى ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا أَفْلَسَ الرَّجُلُ فَوَجَدَ الْبَائِعُ سِلْعَتَهُ بِعَيْنِهَا، فَهُوَ أَحَقُّ بِهَا دُونَ الْغُرَمَاءِ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”جب کوئی شخص مفلس ہو جائے اور کوئی فروخت کرنے والا سامان کو بعینہ اس کے پاس پائے، تو وہ اس سامان کے بارے میں دیگر قرض خواہوں کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2906]
Hadith No.: 2871 Sunan Daraqutni
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجّ ، أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ. ، سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَبْدُ الْوَهَّابِ ، يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ حَزْمٍ ، عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَبَا هُرَيْرَةَ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أَخْبَرَنِي أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجّ ُ نا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ. ح وَنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، نَا يَعْقُوبُ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْبَغَوِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، كُلُّهُمْ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، وَقَالَ عَبْدُ الْوَهَّابِ ، سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ حَزْمٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ أَبَا بَكْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَجَدَ مَالَهُ بِعَيْنِهِ عِنْدَ رَجُلٍ قَدْ أَفْلَسَ، فَهُوَ أَحَقُّ بِهِ مِنْ غَيْرِهِ" ، وَالْمَعْنَى قَرِيبٌ.
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کو کسی شخص کے پاس بعینہ پاتا ہے، جسے مفلس قرار دیا جا چکا ہو، تو وہ اس سامان کا دوسروں کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہو گا۔“ اس کا مفہوم ایک جیسا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2907]
Hadith No.: 2872 Sunan Daraqutni
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، مُوهَبُ بْنُ يَزِيدَ ، ابْنُ وَهْبٍ ، ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيَّ ، جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا مُوهَبُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، نَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ الْمَكِّيَّ ، حَدَّثَهُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنْ بِعْتَ مِنْ أَخِيكَ ثَمَرًا فَأَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ، فَلا يَحِلُّ لَكَ أَنْ تَأْخُذَ مَالَ أَخِيكَ بِغَيْرِ حَقٍّ" .
Translation: محمد محی الدین .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب تم اپنے بھائی کو کوئی پھل فروخت کرتے ہو اور اس پھل کو کوئی آفت لاحق ہو جاتی ہے، تو اب تمہارے لیے یہ بات جائز نہیں ہے کہ تم کسی حق کے بغیر اپنے بھائی کے مال کو حاصل کر لو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْبُيُوعِ/حدیث: 2908]