☽ 10 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابٌ جَامِعٌ فِي الْحَجِّ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحَجِّ← بَابٌ جَامِعٌ فِي الْحَجِّ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 2748 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ ، الْمُغِيرَةُ بْنُ الأَشْعَثِ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ قَالُوا: نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْحَسَّانِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُزَنِيُّ ، نا الْمُغِيرَةُ بْنُ الأَشْعَثِ ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، فِي الْمُحْرِمِ يُقَلِّمُ أَظْفَارَهُ، قَالَ:" يُطْعِمُ عَنْ كُلِّ كَفٍّ صَاعًا مِنْ طَعَامٍ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ایسے حالت احرام والے شخص کے بارے میں، جو اپنے ناخن تراش لیتا ہے، یہ فرماتے ہیں: وہ ہر ایک ہتھیلی کی طرف سے اناج کا ایک صاع کھلائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2785]
حديث رقم: 2749 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ ، طَاوُسًا ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا زَكَرِيَّا بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ الأَحْوَلِ ، أنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا ، يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ النَّاسُ يَنْفِرُونَ مِنْ مِنًى إِلَى وُجُوهِهِمْ، فَأَمَرَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ، وَرَخَّصَ لِلْحَائِضِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: لوگ منی سے ہی جس طرف بھی ان کا رخ ہوتا تھا، واپس چلے جایا کرتے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ سب سے آخر میں بیت اللہ کا طواف کیا کریں (وہاں سے گھر جایا کریں)، البتہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حیض والی عورتوں کو یہ اجازت دی (کیونکہ وہ طواف کے لیے بیت اللہ میں داخل نہیں ہو سکتیں)۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2786]
حديث رقم: 2750 سنن الدارقطني
عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخُتُلِّيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، المُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، ابْنِ إِسْرَائِيلَ ، عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو
ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخُتُلِّيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ نا المُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنِ ابْنِ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، رَفَعَ الْحَدِيثَ، قَالَ:" مَنْ أَكَلَ كَرَا بُيُوتِ مَكَّةَ أَكَلَ نَارًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: ”جو شخص مکہ کے گھروں کا کرایہ کھاتا ہے، وہ آگ کھاتا ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2787]
حديث رقم: 2751 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، عَائِشَةَ
ثنا ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" إِنَّمَا جُعِلَ الْحَصَى لِيُحْصَى بِهِ التَّكْبِيرَ" يَعْنِي حَصَى الْجِمَارِ.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: کنکریاں مارنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ تکبیر بھی کہی جائے، راوی کہتے ہیں: اس سے مراد جمرات کو کنکریاں مارنا ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2788]
حديث رقم: 2752 سنن الدارقطني
الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، أَبِي ، يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، ابْنٍ لأَبِي سَعِيدٍ ، أَبِي سَعِيدٍ
ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الأُمَوِيُّ ، نا أَبِي ، نا يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ ابْنٍ لأَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هَذِهِ الْجِمَارُ الَّتِي يُرْمَى بِهَا كُلَّ عَامٍ فَنَحْتَسِبُ أَنَّهَا تَنْقُصُ، فَقَالَ:" إِنَّهُ مَا تُقُبِّلَ مِنْهَا رُفِعَ، وَلَوْلا ذَلِكَ لَرَأَيْتَهَا أَمْثَالَ الْجِبَالِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ جو جمرات کو ہر سال اتنی کنکریاں ماری جاتی ہیں، ہم تو یہ سمجھتے ہیں، یہ ختم ہو جائیں گی۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ان میں سے جو قبول ہو جاتی ہیں، انہیں اٹھا لیا جاتا ہے، اگر ایسا نہ ہو، تو تمہیں یہاں پہاڑوں کی طرح (کنکریوں کے ڈھیر) نظر آئیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2789]
حديث رقم: 2753 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَتِيقِ ، أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ ، أَبُو هُمَزَةَ اللَّيْثِيُّ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَتِيقِ ، نا أَبُو مَرْوَانَ الْعُثْمَانِيُّ ، نا أَبُو هُمَزَةَ اللَّيْثِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا قَضَى أَحَدُكُمْ حَجَّهُ فَلْيُعَجِّلِ الرِّحْلَةَ إِلَى أَهْلِهِ، فَإِنَّهُ أَعْظَمُ لأَجْرِهِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جب کوئی شخص اپنا حج مکمل کر لے، تو اسے جلدی اپنے گھر واپس چلے جانا چاہیے، کیونکہ اس کا اجر زیادہ ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2790]
حديث رقم: 2754 سنن الدارقطني
ابْنُ مَخْلَدٍ ، حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمَرْوَزِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ أَبَانَ ، عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، أَبِيهِ ، عَائِشَةَ
ثنا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نا حَمْزَةُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمَرْوَزِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ أَبَانَ ، قَالا: نا عَتِيقُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْذِرِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُنْذِرِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا قَدِمَ أَحَدُكُمْ مِنْ سَفَرٍ فَلْيُهْدِ إِلَى أَهْلِهِ، وَلْيُطْرِفْهُمْ وَلَوْ كَانَتْ حِجَارَةً" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب کوئی شخص سفر سے واپس آئے، اپنی بیوی کے لیے کوئی تحفہ لے کر آئے اور اسے تحفہ دے، خواہ وہ پتھر ہی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2791]
حديث رقم: 2755 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَوَفَاءُ بْنُ سُهَيْلٍ ، ابْنُ وَهْبٍ ، مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، أَبِيهِ ، يُونُسَ بْنَ يُوسُفَ ، سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَائِشَةَ
ثنا ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا عِيسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ مُنْقِذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، وَوَفَاءُ بْنُ سُهَيْلٍ ، قَالُوا: نا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ يُونُسَ بْنَ يُوسُفَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَا مَنْ يَوْمٍ أَكْثَرَ أَنْ يُعْتِقَ اللَّهُ تَعَالَى فِيهِ عَدَدًا مِنَ النَّارِ مِنْ يَوْمِ عَرَفَةَ، وَأَنَّهُ لَيَدْنُو عَزَّ وَجَلَّ، ثُمَّ يُبَاهِي بِهِمُ الْمَلائِكَةَ، يَقُولُ: مَا أَرَادَ هَؤُلاءِ؟" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اللہ عرفہ کے دن بہت لوگوں کو آزاد کرتا ہے اور کسی دن میں اس سے زیادہ لوگوں کو جہنم سے آزاد نہیں کرتا، اللہ کی رحمت اس دن زیادہ قریب ہو جاتی ہے، پھر اللہ فرشتوں کے سامنے ان لوگوں پر فخر کا اظہار کرتا ہے اور فرماتا ہے: یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2792]
حديث رقم: 2756 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، أَبِي ، جَدِّهِ
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، نا عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، نا أَبِي ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ:" أَرْبَعَةٌ لا أُؤَمِّنُهُمْ فِي حِلٍّ وَلا حَرَمٍ: الْحُوَيْرِثُ بْنُ نُقَيْدٍ، وَمِقْيَسٌ، وَهِلالُ بْنُ خَطَلٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَرْحٍ". فَأَمَّا الْحُوَيْرِثُ فَقَتْلُهُ عَلِيًّا، وَأَمَّا مِقْيَسٌ فَقَتْلُهُ ابْنَ عَمٍّ لَهُ لَحَا، وَأَمَّا هِلالُ بْنُ خَطَلٍ فَقَتْلُهُ الزُّبَيْرَ، وَأَمَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي سَرْحٍ فَاسْتَأْمَنَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَكَانَ أَخَاهُ مِنَ الرَّضَاعَةِ، وَقَيْنَتَيْنِ كَانَتَا لِمِقْيَسٍ تُغَنِّيَانِ بِهِجَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُتِلَتْ إِحْدَاهُمَا وَأَفْلَتَتِ الأُخْرَى، فَأَسْلَمَتْ .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمر بن عثمان اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”چار لوگ ایسے ہیں، جنہیں میں، حل، اور حرم، کسی بھی جگہ پر امان نہیں دوں گا: حویرث بن نقید، مقیس، ہلال بن خطل اور عبداللہ بن ابوسرح۔“ (راوی بیان کرتے ہیں) حویرث کو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے قتل کر دیا، مقیس کو اس کے چچا زاد، لحا، نے قتل کر دیا، ہلال بن خطل کو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے قتل کر دیا، جہاں تک عبداللہ بن سرح کا تعلق ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے امان مانگ لی، وہ ان کا رضاعی بھائی تھا، اس طرح مقیس کی دو کنیزیں تھیں، جو نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ہجو میں کی جانے والی شاعری گایا کرتی تھیں، ان دونوں میں سے ایک قتل ہو گئی اور دوسری بچ گئی، اس نے بعد میں اسلام قبول کر لیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2793]
حديث رقم: 2757 سنن الدارقطني
إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، جَدِّي ، سَعْدٍ
ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَعْدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنِي جَدِّي ، عَنْ أَبِيهِ سَعْدٍ ، وَكَانَ يُسَمَّى الصَّرْمُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَنْتَ سَعِيدُ، فَأَيُّنَا أَكْبَرُ أَنَا أَوْ أَنْتَ؟"، فَقَالَ: أَنَا أَقْدَمُ مِنْكَ، وَأَنْتَ أَكْبَرُ مِنِّي، وَأَنْتَ خَيْرٌ مِنِّي .
الترجمة: محمد محی الدین .
عمر بن عثمان اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم سعید ہو، ہم (دونوں) میں سے کون بڑا ہے، میں یا تم؟“ تو انہوں نے عرض کیا: ”میں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پہلے (پیدا ہوا تھا)، ویسے آپ مجھ سے بڑے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم مجھ سے بہتر ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2794]
حديث رقم: 2758 سنن الدارقطني
عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى بْنِ بَحِيرٍ ، مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُحَمَّدٍ ، أَبِيهِ ، أَبِي هُرَيْرَةَ
ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِيسَى بْنِ بَحِيرٍ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" حُجُّوا قَبْلَ أَنْ لا تَحُجُّوا"، قِيلَ: مَا شَأْنُ الْحَجِّ؟ قَالَ:" تَقْعُدُ أَعْرَابُهَا عَلَى أَذْنَابِ أَوْدِيَتِهَا، فَلا يَصِلُ إِلَى الْحَجِّ أَحَدٌ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم حج کر لو، اس سے پہلے کہ تم حج نہ کر سکو۔“ عرض کی گئی: ”اس وقت حج کا کیا معاملہ ہو گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دیہاتی لوگ اپنے اپنے علاقوں کے کناروں پر بیٹھ جائیں گے اور کوئی شخص حج کرنے کے لیے (مکہ) نہیں پہنچ سکے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2795]