☽ 12 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بَابُ مَا يُفْعَلُ بِالْمُحْرِمِ إِذَا مَاتَ
سنن الدارقطني
الكتب← سنن الدارقطني← كِتَابُ الْحَجِّ← بَابُ مَا يُفْعَلُ بِالْمُحْرِمِ إِذَا مَاتَ
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 11
حديث رقم: 2732 سنن الدارقطني
إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، نا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، حَدَّثَنَا سَالِمُ بْنُ نُوحٍ ، نا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلا خَرَّ عَنْ رَاحِلَتِهِ غَدَاةَ عَرَفَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَمَاتَ، فَذُكِرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ، وَلا تُغَطُّوا وَجْهَهُ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص عرفہ کے دن صبح کے وقت اپنی سواری سے گر گیا اور وہ حالت احرام میں تھا، اس کا انتقال ہو گیا، اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل دو اور اسے ان کے انہی دو کپڑوں میں کفن دو اور اس کے چہرے کو ڈھانپنا نہیں، کیونکہ یہ قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے زندہ ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2769]
حديث رقم: 2733 سنن الدارقطني
مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، يَحْيَى بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ ، وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، أبِي ، قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ ، عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ
ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نا يَحْيَى بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ رَبِّهِ ، نا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نا أبِي ، قَالَ،: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ سَعْدٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، بِإِسْنَادِهِ نَحْوَهُ، وَقَالَ:" وَلا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ".
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: اس کے سر کو ڈھانپنا نہیں۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2770]
حديث رقم: 2734 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، سُفْيَانَ ، عَمْرٌو ، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ ، يَقُولُ: سَمِعَ عَمْرٌو ، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ يُخْبِرُ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، سَمِعَهُ يَقُولُ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَخَرَّ رَجُلٌ عَنْ بَعِيرِهِ فَمَاتَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَادْفِنُوهُ فِي ثَوْبَيْهِ، وَلا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ، فَإِنَّ اللَّهَ يَبْعَثُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ سفر میں شریک تھے، ایک شخص اپنے اونٹ سے گرا اور فوت ہو گیا، وہ شخص حالت احرام میں تھا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل دو اور اس کو انہی دو کپڑوں میں دفن کر دو اور تم اس کے سر کو ڈھانپنا نہیں، کیونکہ قیامت کے دن اللہ جب اسے زندہ کرے گا، تو یہ تلبیہ پڑھ رہا ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2771]
حديث رقم: 2735 سنن الدارقطني
أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَخْسِيُّ ، عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
ثنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَخْسِيُّ ، نا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْمُحْرِمِ يَمُوتُ، قَالَ:" خَمِّرُوهُمْ وَلا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حالت احرام میں فوت ہو جانے والے شخص کے بارے میں یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”تم اسے ڈھانپ دو اور یہودیوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2772]
حديث رقم: 2736 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السُّيُوطِيُّ ، محَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَخْسِيُّ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ السُّيُوطِيُّ ، نا محَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ السَّرَخْسِيُّ ، مِثْلَهُ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2773]
حديث رقم: 2738 سنن الدارقطني
ابْنِ أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ ، ابْنَ عَبَّاسٍ
قُرِئَ عَلَى ابْنِ أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، نا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ، قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ حَرَامٌ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَّ مِنْ فَوْقِ بَعِيرِهِ، فَوُقِصَ وَقْصًا فَمَاتَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَأَلْبِسُوهُ ثَوْبَيْهِ، وَلا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ، فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ يُلَبِّي" . قَالَ: وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عُمَرَ، هَلْ أَخْبَرَكُمْ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ أَيْنَ خَرَّ الرَّجُلُ؟ قَالَ: لا.
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص حالت احرام میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ آ رہا تھا اور وہ اپنے اونٹ سے گر گیا، اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی اور وہ فوت ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل دو اور اسے اس کے یہی دو کپڑوں (یعنی احرام کے دو کپڑوں) میں پہنا دو، اس کے سر کو ڈھانپنا نہیں، کیونکہ یہ قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے آئے گا۔“ ابن جریج نامی راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے استاد سے دریافت کیا: ”کیا سعید بن جبیر نے آپ کو یہ بات بتائی تھی کہ وہ شخص کون سی جگہ پر گرا تھا؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی نہیں!“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2774]
حديث رقم: 2739 سنن الدارقطني
أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَبْدُ الْمَجِيدِ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ
قُرِئَ عَلَى أَبِي مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، وَأَنَا أَسْمَعُ: حَدَّثَكُمْ أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ الْمَخْزُومِيُّ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثنا عَبْدُ الْمَجِيدِ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، مثل حَدِيثِ عَمْرٍو إِيَّايَ عَنْهُ. قَالَ ابْنُ صَاعِدٍ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْبُرْسَانِيُّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ بِالإِسْنَادَيْنِ جَمِيعًا.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2775]
حديث رقم: 2737 سنن الدارقطني
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَطَاءٍ ، ابْنِ عَبَّاسٍ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الأَزْدِيُّ ، نا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَمِّرُوا وُجُوهَ مَوْتَاكُمْ، وَلا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”اپنے مردوں کے چہرے ڈھانپ دیا کرو اور یہودیوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2776]
حديث رقم: 2740 سنن الدارقطني
أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، أَبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، ابْنُ عَبَّاسٍ
ثنا أَبُو حَامِدٍ مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : أَقْبَلَ رَجُلٌ حَرَامٌ يَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَّ عَنْ بَعِيرِهِ، فَوَقَصَتْهُ وَقْصًا فَمَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اغْسِلُوهُ بِمَاءٍ وَسِدْرٍ، وَأَلْبِسُوهُ ثَوْبَيْنِ، وَلا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ، فَإِنَّهُ يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ مُلَبِّيًا" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص حالت احرام میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پیچھے آ رہا تھا، وہ اپنے اونٹ سے گر گیا، اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی، اس کا انتقال ہو گیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے پانی اور بیری کے پتوں کے ذریعے غسل دو اور اس کو اس کے یہی دو کپڑوں (کفن کے طور پر) میں پہنا دو، اس کا سر ڈھانپنا نہیں، یہ قیامت کے دن تلبیہ پڑھتے ہوئے آئے گا۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2777]
حديث رقم: 2741 سنن الدارقطني
أَبُو حَامِدٍ ، عمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، أبُو عَاصِمٍ ، ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَبُو الزُّبَيْرِ ، سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ
ثنا أَبُو حَامِدٍ ، نا عمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، نا أبُو عَاصِمٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، مثل حَدِيثِ عَمْرٍو إِيَّايَ.
الترجمة: محمد محی الدین .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2778]
حديث رقم: 2742 سنن الدارقطني
أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ ، عَائِذٌ الْمُكْتِبُ ، عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَائِشَةَ
ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ الْمَرْوَرُوذِيُّ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْهَمْدَانِيُّ ، نا عَائِذٌ الْمُكْتِبُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ مَاتَ فِي هَذَا الْوَجْهِ مِنْ حَاجٍّ أَوْ مُعْتَمِرٍ لَمْ يُعْرَضْ وَلَمْ يُحَاسَبْ، وَقِيلَ لَهُ: ادْخُلِ الْجَنَّةَ" .
الترجمة: محمد محی الدین .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو بھی حاجی یا عمرہ کرنے والا شخص اس حالت میں (یعنی حالت احرام) میں فوت ہو جائے گا، تو اس کی پیشی نہیں ہو گی اور اس سے حساب نہیں لیا جائے گا، اور اس سے کہا جائے گا: تم جنت میں داخل ہو جاؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كِتَابُ الْحَجِّ/حدیث: 2779]